اہم ترین خبریںپاکستان

امام عالی مقام ؑ کی مظلومیت پر اگر عزاداری نہ ہوتی تو دین کا نشان مٹ ہی گیا ہوتا، علامہ راجہ ناصرعباس

غم حسین ع عشق رسول ص کی نشانی ہے۔امام عالی مقام کا غم رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا غم ہے۔شیعہ سنی معتبر کتب میں واقعہ کربلا کے بعد زمین و آسمان سے خون برسنے کے حوالے موجود ہیں۔

شیعیت نیوز: مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اربعین امام حسین علیہ السلام و شہدائے کربلا کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امام عالی مقام کی مظلومیت پر اگر عزاداری نہ ہوتی تو دین کا نشان مٹ گیا ہوتا۔یزیدیت کا عفریت دین کو نگل جاتا۔یہ مظلوم کربلا کی یاد ہے جس نے انسانی قدروں کی ،دین کی حفاظت کی ہے۔ نواسہ رسول ص سے عشق نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عشق ہے۔غم حسین ع عشق رسول ص کی نشانی ہے۔امام عالی مقام کا غم رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا غم ہے۔شیعہ سنی معتبر کتب میں واقعہ کربلا کے بعد زمین و آسمان سے خون برسنے کے حوالے موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کربلا کے بعد رہتی دنیا تک امربالمعروف و نہی المنکر کےفریضہ کی انجام دہی کرتےہوئے ہر مرحلے میں سیدالشہداءامام حسینؑ کی ذات اور کردار کو رہنما تسلیم کیا جائے گا ، علامہ ساجد نقوی

انہوں نے کہا کہ اربعین اس انداز سے منایا جائے کہ نبی ص ہم سے راضی ہو جائیں۔غم حسین ع وہ غم ہے جو انسان کو مضبوط اور طاقتور بناتا ہے۔اربعین کے موقع پر تمام محبان حسین ع گھروں سے نکلیں گے اور یزیدان عصر کو للکار کر یہ پیغام دیں گے کہ غم حسین ع ہمیں ہر شے پر مقدم ہے۔دنیا کی کوئی طاقت ہم سے مظلوم کربلا کا غم چھین نہیں سکتی۔بچے ،بزرگ، نوجوان، خواتین سب حسینی جذبے کے ساتھ نکل کر امام عالی مقام سے اپنی عقیدت و عشق کا اظہار کریں گے۔ہم نے جس راستے کا انتخاب کیا ہے وہ راستہ انبیاء کا راستہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مختلف حیلوں بہانوں سے عزاداروں کو ہراساں کیا جانا اور انہیں فورتھ شیڈول میں ڈالنے کی دھمکیاں دینا شرمناک اقدام ہے، علامہ عبد الخالق اسدی

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری عزاداری میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔عزاداری کے جلوسوں کو فول پروف سیکورٹی سمیت تمام ضروری سہولیات کی فراہمی ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے۔عشق رسول ص پر مقدمات کا اندراج کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔سب پر یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ملت تشیع یزیدیت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے اور ہمیشہ بنی رہے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button