مشرق وسطی

شام میں غاصب امریکی فوجیوں کی ہیلی برن آپریشن، 3 شامی شہری ہلاک

شیعیت نیوز: امریکی فوجیوں کے ہیلی برن کے دوران تین شامی شہری ہلاک ہوگئے۔ دوسری طرف شامی وزیرخارجہ نے ایک بار پھر اپنے ملک سے غیرملکی فوجیوں کے انخلا کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی ذرائع نے مشرقی دیر الزور صوبے میں غاصب امریکی فوجیوں کے ہیلی برن میں تین عام شہریوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غاصب امریکی فوجیوں نے مشرقی دیر الزور کے الشحیل گاؤں میں ہیلی برن آپریشن انجام دیا جس میں تین عام شہری ہلاک ہوگئے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے رپورٹ دی ہے کہ اتوار کی صبح امریکی فوج کے کمانڈوز نے مشرقی دیر الزور کے نواحی علاقے الشحیل گاؤں میں ہیلی کاپٹر سے ہیلی برن آپریشن انجام دیا جس میں انہوں نے زرعی زمینوں اور گھروں پر وسیع پیمانے پر فائرنگ کی جس میں تین شہری ہلاک ہوگئے۔

گزشتہ جمعرات کو بھی کرد ڈیموکریٹ آرمی کے مسلح جنگجوؤں نے غاصب امریکی فوجیوں کی حمایت سے دیر الزور کے بسیتین اور الجاسمی گاؤں کا محاصر کر لیا اور متعدد عام شہریوں کو اغوا کرکے نا معلوم جگہ پر منتقل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : وضاحت کیے گئے اقدامات دشمن پروپیگنڈوں کو ناکام بناتے ہیں، آیت اللہ خامنہ ای

دوسری جانب شام کے وزیرخارجہ نے ایک بار پھر اپنے ملک سے غیرملکی فوجیوں کے انخلا کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

شام کی سرکاری نیوزایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیرخارجہ فیصل مقداد نے نیویارک میں روس کے وزیر خارجہ لاوروف سے ملاقات میں سیاسی و اقتصادی میدان میں ہرسطح پر دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا۔

اس رپورٹ کے مطابق شام اور روس کے وزرائے خارجہ نے مختلف سطح پر دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں پیشرفت کی ضرورت پر تاکید کی اور شام کی صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

اس رپورٹ کے مطابق دمشق اور ماسکو نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور شام میں موجود غیرقانونی بیرونی فوجیوں کے انخلاء نیز اس ملک کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کی منسوخی تک جدوجہد جاری رکھنے پرزور دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button