صدر ایم ڈبلیوایم پنجاب علامہ علی اکبر کاظمی کا دورہ اوکاڑہ، دیپال پور یونٹ کے عہدیداران سے ملاقات
شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے دیپال پور ضلع اوکاڑہ سٹی میں قائم یونٹ مجلس وحدت مسلمین کا تنظیمی دورہ کیا۔
اس موقع پر یونٹ کے اراکین اور ذمہ داران کے ساتھ ایک خصوصی نشست منعقد ہوئی جس میں تنظیمی امور اور حالاتِ حاضرہ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل میں 15 افسران برطرف، غزہ پر جنگ ختم کرنے کی درخواست
نشست کے دوران علامہ سید علی اکبر کاظمی نے کہا کہ مجلس وحدت المسلمین عوامی خدمت اور ملی استحکام کے عزم کے ساتھ میدانِ عمل میں موجود ہے۔
انہوں نے یونٹ کے اراکین پر زور دیا کہ وہ عوامی مسائل کے حل، ملی وحدت کے فروغ اور نوجوان نسل کی فکری و نظریاتی تربیت پر خصوصی توجہ دیں۔
صوبائی صدر نے مزید کہا کہ آج کے دور میں درپیش چیلنجز کا مقابلہ صرف اتحاد، شعور اور تنظیمی استحکام کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ تنظیمی دورے میں سیکرٹری تنظیم سازی سید انوار الحسن بھی شامل تھے۔
نشست میں شرکاء نے اپنی تجاویز اور آراء پیش کیں جبکہ تنظیمی ڈھانچے کو مزید فعال بنانے کے حوالے سے مشاورت بھی کی گئی۔







