اہم ترین خبریںعراق

اربعین حسینی کے زائرین پر خودکش حملوں کا منصوبہ ناکام

شیعیت نیوز: اربعین حسینی کے موقع پر زیارت امام حسین علیہ السلام کے لئے جا رہے زائرین پر خودکش حملوں کا داعشی منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔

تسنیم نیوز نے عراقی سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراق کے انٹیلیجنس اور سکیورٹی اہلکاروں نے دیالیٰ صوبے کے جنوب میں داعش کے ایک خفیہ ٹھکانے کا پتہ لگا کر وہاں سے چار دھماکہ خیز بیلٹ اور کئی عدد مورٹار کے گولے برآمد کئے۔

اطلاعات کے مطابق امریکی و تکفیری دہشت گرد ٹولے داعش کے عناصر چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر زائرین پر خودکش حملوں کے ذریعے منصوبہ بنائے ہوئے تھے جسے ناکام بنا دیا گیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی عراق کی سکیورٹی اور انٹیلی جینس فورسز نے ملک کے مختلف علاقوں میں تکفیری دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوں کا پتہ لگا کر ان کے منصوبوں کو ناکام بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مفرور صدر منصورہادی کے فوجی اڈے پر یمنی فوج کا میزائل حملہ

گزشتہ ہفتے عراقی وزیر دفاع جمعہ عناد سعدون نے اربعینِ حسینی کے موقع پر خاص سکیورٹی انتظامات کئے جانے کی خبر دی تھی جس کے تحت دسیوں ہزار سکیورٹی اہلکاروں کو کربلا کی منتہی ہونے والی شاہراہوں پر تعینات کیا گیا ہے۔

سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کی مناسبت سے پیدل مارچ میں دسیوں لاکھ عراقیوں کے علاوہ عراق میں موجود ہزاروں غیر ملکی بھی اربعین مارچ میں شریک ہیں۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر اس سال اربعین کے موقع پر غیر ملکی زائرین کو محدود پیمانے پر عراق میں اربعین مارچ میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے تاہم اس سال بھی عراقی عوام اور وہاں موجود غیر ملکی شہری برسہا برس کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اور کورونا وائرس کے پیش نظر طبی اصولوں کی پابندی کے ساتھ بصرہ، ناصریہ اور سماوہ سمیت مختلف علاقوں سے کربلا کی جانب پیدل مارچ میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ کربلا میں اربعین حسینی کے مراسم عزاداری میں کروڑوں عاشقان امام حسین(ع) کی شرکت دنیائے اسلام کی دوستی، یکجہتی اور اتحاد کا مظہر ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button