مقبوضہ فلسطین

صیہونی حکومت کی حماس کے ساتھ میں قیدیوں کے تبادلے میں دلچسپی

شیعیت نیوز: فلسطین کے ایک باخبر ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے مصر کو اطلاع دے دی ہے کہ وہ حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے میں دلچسپی رکھتی ہے کیونکہ وہ اہم چیلنجز یعنی ایران اور حزب اللہ پر اپنی توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپوٹ کے مطابق فلسطین کے اس باخبر ذرائع نے جو قیدیوں کے تبادلے کے مسئلے پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

القدس العربی روزنامے سے گفتگو میں کہا کہ صیہونی حکومت نے ثالث کے طور پر مصر کو یہ اطلاع دے دی ہے کہ وہ حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

اس باخبر ذرائع نے اس موضوع کے بارے میں کہا کہ صیہونی حکومت، غزہ پٹی کے ساتھ طولانی جنگ بندی اور نئی فوجی جھڑپوں سے بچنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ سب سے خطرناک چیلنجز پر توجہ مرکوز کرے جن میں سب سے اہم ایران اور حزب اللہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی بارڈر سیکورٹی فورس کی فائرنگ، دو یمنی شہری شہید

اس باخبر ذرائع نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ قیدیوں کے تبادلے کے عمل کو دونوں ہی فریق اپنے مفاد میں موڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ گزشتہ ہفتے مصر اس مسئلے میں بہت سرگرم تھا اور اس موضوع میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ تل ابیب نے قاہرہ سے اس مسئلے میں پھر سے مذاکرات شروع کرنے کی اپیل کی تھی اور امید ہے کہ بہت جلد اس حساس موضوع پر گفتگو کے راستے کھل جائیں گے۔

دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کورونا کے 16 مریض دم توڑ گئے جب کہ 1899 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2117 فلسطینی کورونا مریض صحت یاب ہوئے۔

فلسطینی وزارت صحت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں کورونا کے 7 اور غرب اردن میں 9 مریض دم توڑ گئے۔

غزہ میں نئے کورونا مریضوں کی تعداد 1280 جب کہ غزہ کی پٹی میں 619 سامنے آئی۔

فلسطینی علاقوں میں کورونا کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کا تناسب91 اعشاریہ 6 فی صد، فعال کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 4 فی صد اور اموات ایک فیصد ریکارڈ کی گئیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button