مشرق وسطی

بحرینی عوام بدستور ریفرنڈم کے خواہاں، آل خلیفہ بدستور تاناشاہی پر مُصر

شیعیت نیوز: بحرین میں چودہ فروری کے اتحاد نے آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کے مطالبے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ تنظیم نے ریفرنڈم کے انعقاد کے سلسلے میں یکجہتی اور ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوششوں کا بھی اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بحرین کے انقلابی جوانوں کی چودہ فروری نامی تنظیم نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ملک میں ریفرنڈم ایک اسٹریٹیجک ضرورت ہے۔

بحرین کے انقلابی اتحاد نے کہا ہے کہ بحرین کے حالات، اس بات کے متقاضی ہیں کہ قوم اور تمام عوامی گروہ، آل خلیفہ حکومت کی ناپاک و شرمناک سازشوں کا مقابلہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں : مکتب تشیع کی عبادات و مذہبی رسومات بالخصوص ولایت مولاعلیؑ اور عزاداری امام حسینؑ کے خلاف کسی غیرآئینی اقدام کو قطعاً قبول نہیں کیا جائے گا، اعلامیہ

اس اتحاد نے اعلان کیا کہ بحرین کے مستقبل کا فیصلہ بحرینی عوام ہی کر سکتے ہیں اور کسی کو اس سلسلے میں مداخلت کرنے کا حق نہیں ہے۔

واضح رہے کہ بحرین میں چودہ فروری دو ہزار گیارہ سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف احتجاج اور انقلابی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ آل خلیفہ حکومت احتجاجات کو کچلنے اور لوگوں کو گرفتار نیز ان کی شہریت منسوخ کرنے کی کوشش کرتی رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button