یمن

یمن کے مختلف صوبوں پر جارح سعودی اتحاد کی شدید بمباری

شیعیت نیوز: جارح سعودی اتحاد نے یمن کے مختلف صوبوں کے رہائشی علاقوں پر شدید بمباری کی ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد نے یمن کے صوبے مآرب کے العبدیہ، حریب اور رحبہ پر اور اسی طرح صوبہ شبوہ کے عسیلان اور صوبہ جوف کے خب و الشعف علاقوں پر شدید بمباری کی ہے ۔

اس کے علاوہ جارح سعودی عرب اور اس کے زرخرید ایجنٹوں نے صوبہ الحدیدہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 197 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

سعودی عرب، امریکہ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر فضائی، بری اور بحری حملوں کے ساتھ ہی اس کا محاصرہ بھی کئے ہوئے ہے۔

جارح سعودی اتحاد کی جارحیتوں کے نتیجے میں اب تک سترہ ہزار سے زیادہ یمنی شہید ، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں دربدر اور بے گھر ہوچکے ہیں۔

یمنی عوام کے بے مثال استقامت کے نتیجے میں سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کو یمن میں اب تک اپنا کوئی مقصد حاصل نہیں ہوا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : مختلف شہروں سے سوئے کربلا رواں دواں ہیں حسینی پروانے

دوسری جانب انقلاب یمن کی سالگرہ کی مناسبت سے یمنی عوام نے مختلف صوبوں میں بڑے پیمانے پر ریلیاں نکالیں۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ ریلیاں صوبہ الحجہ ، صعدہ ، عمران ، ذمار، اب ، بیضاء ، محویت ، ریمہ ، تعز، ضالع الجوف اور مآرب میں نکالی گئیں جن میں عوام نے بڑی تعداد میں حصہ لیا ہے۔

صعدہ اور دیگر شہروں میں مارچ کے دوران مظاہرین اپنے ہاتھوں میں یمن کا پرچم اور قومی حکومت کے سربراہ عبدالملک الحوثی کی تصویریں اٹھائے ہوئے تھے اور علاقے میں امریکہ کی استبدادی پالیسیوں کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔

ریلیوں کے شرکاء امریکی اور صیہونی مصنوعات کے مکمل بائیکاٹ کا مطالبہ بھی کررہے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button