دنیا

اسرائیلی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی پر کمپیوٹر ڈیٹا پرخوفناک سائبر حملہ

شیعیت نیوز: عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق انٹرنیٹ ہیکروں نے اسرائیلی ٹیلی کمیونیکیشن کی سب سے بڑی کمپنیوں کا تمام سیکیورٹی سسٹم توڑتے ہوئے کمپنی کا ڈیٹا چوری کرلیا لیا ہے۔

عبرانی اخبار ’یدیعوع احرونوت‘ نے اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ ہیکرز نے ’’وائس سینٹر‘‘ مواصلاتی کمپنی کے نظام میں گھس کر اسرائیلی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے ایک بڑے گروپ کے مواصلاتی نظام کو مفلوج کر دیا تھا۔

اسی ذرائع کے مطابق ہیک کی گئی کمپنی ’’اسرائیل‘‘ میں کارپوریٹ مواصلات کے شعبے میں سرخیل سمجھی جاتی ہے  جو کاروباری اداروں کے لیے جدید مواصلات فراہم کرنے میں مہارت رکھتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی دوسری کمپنیوں کوسافٹ ویئر ٹیکنالوجیز کے لیے ’’چیک پوائنٹ‘‘ ، مواصلات کے لیے ’’پارٹنر‘‘ ، سیلولر اور انٹرنیٹ سروسز کے لیے ’’ایکس فون‘‘ ، کمپنیوں کے لیے ویب ڈیٹا انالیسس سروسز کے لیے ’’سمیلر ویب‘‘ جیسی سرسز فراہم کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دشمن اربعین کے روز ہماری وحدت و اخوت کو دیکھ کر اپنی موت آپ مر جائے گا،علامہ راجہ ناصر عباس

دوسری جانب مقبوضہ فلسطین کے حیفا شہر میں بھیانک دھماکہ ہوا۔

صیہونی میڈیا نے حیفا شہر میں ایک عمارت میں ایسے بھیانک دھماکے کی خبر دی جسکی آواز پورے شہر میں سنائی دی۔

جروزلم پوسٹ کے مطابق، یہ دھماکہ پیر کی رات کو شہر کی ایک عمارت میں ہوا۔ دھماکہ اتنا شدید ہے کہ عمارت کبھی بھی گر سکتی ہے۔

صیہونی حکام نے منجملہ حیفا شہر کی میونسپلٹی کے عہدیدار اس دھماکے کے تعلق سے خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں جبکہ راحت ٹیم کے لوگوں کا کہنا ہے کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ عمارت گر سکتی ہے اسلئے اسے خالی کرالیا گیا ہے۔

صیہونی اخبار معاریو نے بھی اس دھماکے کے تعلق سے رپورٹ میں بتایا کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ عمارت کی دیواروں میں بڑی بڑی دڑاریں پڑ گئی ہیں۔

عبری زبان کے اس اخبار کے مطابق، گذشتہ ہفتے کے دوران یہ چوتھی عمارت ہے جس میں حادثہ ہوا اور اسے خالی کرالیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button