کورونا ویکسینیشن کا معاملہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کو چار روز بعد کم عمر زائرین کا خیال آ ہی گیا
شیعیت نیوز: اربعین کے موقع پر سترہ سال سے کم عمر مسافروں کے لئے کورونا ویکسینیشن کا معاملہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کو چار روز بعد کم عمر زائرین کا خیال آ ہی گیا اربعین کے لئے خواہشمند 17 سال سے کم بچے اور نوجوان بالاآخر لازمی کورونا ویکسینشین سے مستشنی قرار17 ستمبر کو اربعین کے لئے جاری سفری ہدایت نامے میں 17 سال سےکم عمر مسافروں کے لئے لازمی ویکسینیشن کے بارے میں ابہام سے مسائل کھڑے ہوئے ۔
یہ بھی پڑھیں: مایہ ناز ایرانی سائنسدان شہید محسن فخری زادے کو کس نے کیسے قتل کیا؟ نیویارک ٹائمز نے خبر شائع کردی
پی آئی اے سمیت امارات اور دیگر ائر لائنز نے سی اے اے کی غفلت کے باعث زیارت کے خواہشمند متعدد بچوں ،نوجوانوں کو سفر سے روک دیابارہ سال سے زائد عمر کے بچون کو ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ کے بغیر بورڈنگ کارڈ جاری کرنے سے انکار کیا گیاسنگل ڈوزویکسین کے حامل 17 سال سے زائد عمر کے مسافروں کو بھی ڈبل ڈوز کے بغیر سفر کی اجازت نہیں دی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز شریف کا شوہر کیپٹن(ر) صفدر بھی شیعہ مکتب فکر کا کھلا دشمن نکلا
حکومتی مداخلت پر سی ای اے نے 17 ستمبر کو جاری احکامات میں ترمیم کا مراسلہ جاری کردیاآج 21ستمر کو جاری نئے ہدایت نامے میں اربعین کے لئے لازمی ویکسین کی شرط 17 سال اور زائد عمر کے مسافروں پر لاگو ہو گی اربعین سفر کے لئے 17 ستمبر کو جاری ہدایت نامے کی دیگر شرائط بدستور لاگو رہیں گی۔







