دوبارہ متحرک ملک دشمن تکفیری دہشت گرد گروہ ر یاستی اداروں کو دھمکیاں دے کر لاقانونیت کو ہوا دے رہے ہیں، علامہ مقصودڈومکی

20 ستمبر, 2021 13:20

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود ڈومکی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایک دفعہ پھر ملک دشمن تکفیری دہشت گرد گروہ متحرک ہوگئے ہیں اور وہ ریاستی اداروں کو دھمکیاں دے کر لاقانونیت کو ہوا دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی ہزار شہدائے وطن کی قربانیوں کے بعد پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب اور آپریشن ردالفساد کے ذریعے ملک میں امن قائم کیا بعض عناصر ایک مرتبہ پھر ملک کو بدامنی کی دلدل میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔ حکومت ملک بھر میں اربعین شہدائے کربلا کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرے۔

یہ بھی پڑھیں: چہلم امام حسینؑ پر تکفیری وہابی دہشتگردوں کے حملوں کا خدشہ ، فوج طلب

انہوں نے کہا کہ ملکی دارالحکومت میں داعشی دہشت گردوں کے حامی ایک دفعہ پھر سرگرم عمل ہو چکے ہیں جو ریاستی اداروں کے لئے لمحہ فکریہ ہے، ایپکس کمیٹی نیشنل ایکشن پلان کی روشنی میں کالعدم دہشت گرد گروہ کی سرگرمیوں کا فی الفور نوٹس لے۔انہوں نے کہا کہ وزیرخارجہ نے ہزاروں بے گناہ شہریوں کے قاتل دہشتگرد ٹولے کے لئے عام معافی کا اعلان کر کے وارثان شہدا کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے۔

2:56 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top