چہلم امام حسینؑ پر تکفیری وہابی دہشتگردوں کے حملوں کا خدشہ ، فوج طلب

20 ستمبر, 2021 12:31

شیعیت نیوز: محکمہ داخلہ پنجاب نے چہلم شہدائے کربلا کے جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے فوج طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے پولیس کی درخواست پر حکومت سے فوج طلب کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ نے حضرت امام حسین علیہ السلام اور دیگر شہدائے کربلا کے چہلم کے جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے فوج طلب کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک دشمن بھارتی وسعودی خفیہ اداروں کا گلگت بلتستان میں فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کا ایک بڑا منصوبہ خاک میں مل گیا

فوج کی خدمات پنجاب پولیس کی جانب سے موصول ہونیوالی درخواست پر مانگی گئی ہیں۔ محکمہ آئی اینڈ سی نے سمری منظوری کیلئے وزیراعلی پنجاب کو ارسال کر دی ہے۔ وزیراعلی کی منظوری کے بعد سمری کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کو ارسال کی جائے گی۔ چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر لاہور سمیت تمام بڑے شہروں میں فوج تعینات کی جائے گی۔

7:14 صبح مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top