ہماری تمام ہمدردیاں افواج پاکستان کے ساتھ ہیں، علامہ شہنشاہ حسین نقوی

20 ستمبر, 2021 11:27

شیعیت نیوز: بین الاقوامی شہرت یافتہ عالم دین و خطیب مسجد باب العلم علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کا کہنا ہے کہ ملکی سالمیت، بقاء اور سلامتی میں ملت جعفریہ پُرعزم ہے۔ نارتھ ناظم آباد کراچی میں علماء کرام و معززین سے گفتگو کے دوران علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ یہ ملک ہمارے آباؤ اجداد نے بنایا اور اس کی حفاظت بھی ملت جعفریہ ہی کریگی۔

یہ بھی پڑھیں: معروف صحافی ،عالمی سحر اردو نشریات کے روح رواں اور ڈائریکٹر ریڈیو تہران سید ساجد حسن رضوی انتقال کرگئے

انہوں نے کہا کہ وطن کی سلامتی اور بقاء میں یہاں بسنے والے تمام طبقات کا حصہ موجود ہے اور آج بھی وطن عزیز پر اگر وقت پڑا، تو یہاں بسنے والے تمام طبقات دشمن کی سرکوبی کیلئے تیار ہیں، ہماری ہمدردیاں افواج پاکستان کے ساتھ ہیں اور ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے ہمارا ہر کارکن تیار ہے، جو وطن کے استحکام کیلئے جدوجہد کر رہا ہے اور الحمداللہ ہم کل بھی ایک تھے اور آج بھی ایک ہیں۔

علامہ شہنشاہ نقوی نے کہا کہ خداوند کریم کا شکر ہے کہ ہم ایک آزاد وطن میں رہ رہے ہیں اور اسکے دفاع کیلئے ہم اور ہمارے کارکنان ہمہ وقت تیار ہیں۔

5:39 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top