جامع جوہری معاہدے کی بحالی کے لئے پہلا قدم امریکہ اٹھائے، روس
شیعیت نیوز: روس نے امریکہ کو یاد دلایا کہ وہ جامع جوہری معاہدے سے باہر نکلا ہے، اس لئے پہلے وہ ایران کے خلاف پابندیوں کو ہٹائے تاکہ یہ اہم بین الاقوامی معاہدہ معمول کے مطابق پٹری پر لوٹ آئے۔
روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے رشیا ٹوڈے کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں کہا کہ امریکہ یکطرفہ طور پر جامع جوہری معاہدے سے باہر نکلا ہے، اس لئے وہ ایران کی طرف پہلا قدم اٹھاکر اس بین الاقوامی معاہدے میں واپس آئے اور اس زاویے سے ایران کے خلاف پابندیوں من جملہ اسلحہ جاتی پابندیوں کا ہٹنا بہت اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدے جے سی پی او اے کو پھر سے پٹری پر لانے کے مقصد سے ویانا مذاکرات کے عمل میں جو وقفہ پیش آیا اسکی وجہہ ایران میں انتخابات اور حکومت سازی کا عمل تھا۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کا انڈو پیسفک کیلئے نئے سکیورٹی معاہدے کا اعلان
دوسری جانب روس نے جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کو نصیحت کی ہے کہ وہ ایران کے ساتھ تعاون کے معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے پرہیز کرے۔
ویانا میں عالمی اداروں میں روس کے نمائندے میخائیل اولیانوف سے آئی اے ای اے کو نصیحت کی کہ وہ ایرانی تنصیبات میں جوہری مواد کے آثار ملنے کے مسئلے کو تل کا تاڑ نہ بنائے۔
انہوں نے بدھ کے روز آئی اے ای اے ڈائرکٹرز جنرل کے اجلاس میں یہ بات کہی۔
میخائیل اولیانوف نے کہا کہ اس بات کے مدنظر کہ ایران کی جوہری تنصیبات میں جوہری مواد کے آثار ملنا ایٹمی اسلحوں کے پھیلاؤ کے لئے ریسک نہیں رکھتا، جوہری مواد کے آثار ملنے کے مسئلے کو تل کا تاڑ نہ بنائے، یہ مسئلہ اس وقت اتنا اہم نہیں ہے کہ بورڈ آف ڈائرکٹرز اس پر توجہہ دے۔
اولیانوف سے آئی اے ای اے کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلہ کو سیاسی رنگ دینا مناسب کام میں رکاوٹ بنے گا۔







