عراق

امریکہ، عراق کی فضا پر نگرانی کے ڈرون طیاروں کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرتا ہے، قاسم الکریطی

شیعیت نیوز: عراق کی رضاکار فورس حشد الشعبی کے آپریشنل کمانڈر قاسم الکریطی نے کہا ہے کہ عراق کی فضا پر امریکہ کا تسلط ہے اور وہ حشد الشعبی کے ڈورن طیاروں کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرتا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ امریکہ حشد الشعبی کے جن ڈرون طیاروں کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرتا ہے وہ دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لئے استعمال کئے جاتے ہيں اور اس طرح سے امریکہ ، عراق میں کھل کر دہشت گردوں کی مدد کر رہا ہے۔

قاسم الکریطی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ عراق کی سیکوریٹی میں امریکی مداخلت کی وجہ سے دہشت گردوں کو کافی فائدہ پہنچا ہے لیکن امریکہ نے حشد الشعبی کے پاس موجود ڈرون طیاروں کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرکے ، دہشت گردوں کی نگرانی کے کام میں خلل ڈالا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : بحرین ، شاہی معافی نامنظور ، معافی سے جیل بہتر ہے، حسن مشیمع

انہوں نے کہا کہ اگر حشد الشعبی کے ڈرون طیاروں کو آزادی کے ساتھ عراق کی فضاؤں میں پرواز کرنے دیا جائے تو وہ دہشت گردی کی کسی بھی کارروائی پر نظر رکھ سکيں گے کیونکہ وہ جدید کیمروں سے بھی لیس ہیں ۔

قاسم الکریطی نے بتایا کہ ان ڈرون طیاروں کی مدد سے دہشت گردی کی کسی بھی کارروائي کا پتہ لگایا جا سکتا ہے اور حملے سے پہلے ہی دہشت گردوں کو ختم کیا جا سکتا ہے لیکن امریکہ ایسا نہيں کرنے دے رہا کیونکہ وہ حشد الشعبی کے ڈرون طیاروں کے سسٹم میں خلل پیدا کر دیتا ہے ۔

واضح رہے عراق کی پارلیمنٹ نے عوامی مطالبات کے بعد ، امریکہ اور تمام غیر ملکی فوجیوں کے عراق سے انخلاء کا قانون منظور کیا ہے لیکن امریکہ مختلف بہانوں سے عراق میں رہنا چاہتا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button