وطن کی غیرت مند بیٹی ایک بار پھر تکفیری دہشت گردوں کےخلاف میدان میں اتر آئی

14 ستمبر, 2021 14:35

شیعیت نیوز: وفاقی دارالحکومت اسلام آبادجیسے حساس شہر میں شیعہ کافر کے نعرے لگانے پرعبدالرحمٰن معاویہ کےخلاف ایف آئی آرکے اندراج کیلئےوطن کی غیرت مند بیٹی گل زہررضوی ایک بار پھر تکفیری دہشت گردوں کےخلاف میدان میں اتر آئی ہے۔

اسلام آباد کے غیور مومنین نے گل زہرا کی زیر قیادت شیعہ کافر کے نعرے لگانے والے عبدالرحمن معاویہ اور حافظ عبدالرشید کے خلاف ایف آئی آر کی درخواست تھانہ کراچی کمپنی میں دائر کردی، پولیس کی جانب سے جلد کاروائی کی یقین دہانی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ملک دشمن کالعدم سپاہ صحابہ کی جانب سے ریلی نکالی گئی جس میں فرقہ وارانہ تقریروں کے ساتھ شیعہ کافر کے نعرے بھی لگائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی پی او جھنگ کوملک دشمن کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ کے رہنماؤں کو امن کا ایوارڈ دینا مہنگاپڑگیا

اس ریلی کے بعد اسلام آباد کے غیور مومنین کی جانب سے کالعدم سپاہ صحابہ اسلام آباد کے ضلعی جنرل سیکرٹری عبدالرحمن معاویہ اور حافظ عبدالرشید کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی، کافر کافر شیعہ کافر کے نعروں ،توہین مذہب اور کالعدم جماعت ہوتے ہوئے نام بدل کر ریلی نکالنے کے خلاف تھانہ کراچی کمپنی میں 298 Aاور 7ATA کے تحت FIR درج کئے جانے کے لئے درخواست دے دی گئی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ 12 ستمبر2021 کو کالعدم سپاہ صحابہ کی جانب سے ’’سنی ایکشن کمیٹی‘‘ کے جعلی نام سےنکالی جانے والی ریلی جس میں تمام جھنڈے کالعدم سپاہ صحابہ کے تھے میں شیعہ مذہب کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کی گئیں، شیعہ کافر کے نعرے لگائے گئے اور فرقہ واریت اور دہشتگردی پر مبنی الفاظ کا استعمال کیا گیا جس سے فرقہ وارانہ قتل عام کو ہوا دی جاسکے۔

9:26 شام اپریل 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔