مقبوضہ فلسطین

ایک ہزار تین سو اسی فلسطینی قیدی حق کے دفاع میں بھوک ہڑتال کریں گے

شیعیت نیوز: فلسطین کے ایک ہزار تین سو اسی قیدی، غاصب اسرائیل کی جیلوں میں حق کے دفاع میں بھوک ہڑتال کی تیاری کر رہے ہیں اور یہ بھوک ہڑتال جمعے کے روز سے شروع ہوگی۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق بھوک ہڑتال کی اس تحریک کا نعرہ ، حق کے دفاع کی جنگ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہید قائد عارف الحسینیؒ کے تنظیمی ساتھی و شیعہ قومیات کی انسائیکلوپیڈیا علی اوسط رضوی خالق حقیقی سے جاملے

فلسطینی قیدیوں اور رہا ہونے والوں کا خیال رکھنے والی تنظیم نے دوشنبہ کی شام ایک بیان مین کہا ہے کہ قیدیوں کی یہ تحریک ، اسرائیلی جیلوں میں قیدیوں کو ٹارچر کئے جانے اور انہیں قید تنہائی میں رکھے جانے کے خلاف ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ چھے فلسطینیوں قیدیوں کے جیل سے بھاگنے کے بعد مختلف جیلوں میں فلسطینی قیدیوں پر اسرائیلی سیکورٹی اہل کاروں کا تشدد اور ان پر سختی میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے فلسطینی قیدیوں نے اپنے حقوق کے لئے عام بھوک ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایس او مجاہدانہ انداز میں استعماری ثقافتی یلغار کا مقابلہ کر رہی ہے، علامہ نصرت بخاری

بیان میں بتایا گیا ہے کہ بھوک ہڑتال کے پہلے مرحلے میں ایک ہزار تین سو اسی قیدی شامل ہوں گے جن میں سے چار سو قیدی ریمون ، تین سو عوفر ، دو سو نفحہ ، دو سو قیدی مجیدو سو قیدی جلبوع ، اسی قیدی ایشل ، پچاس قیدی شطہ اور پچاس قیدی ہداریم جیلوں سے حصہ لیں گے جن میں الفتح تنظیم کے اعلی عہدیدار کریم یونس اور مروان البرغوثی شامل ہیں ۔

بیان میں بتایا گيا ہے کہ ان تمام جیلوں کے قیدی ایک ساتھ بھوک ہڑتال کا آغاز کریں گے جبکہ فلسطینی تنظیموں کے سو رہنما قیدی اگلے جمعے سے پانی پینا بھی بند کر دیں گے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button