شہید قائد عارف الحسینیؒ کے تنظیمی ساتھی و شیعہ قومیات کی انسائیکلوپیڈیا علی اوسط رضوی خالق حقیقی سے جاملے
شیعیت نیوز: شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے تنظیمی ساتھی، پاکستان کی معروف تنظیمی شخصیت سید علی اوسط رضوی مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔مرحوم علی اوسط رضوی کو شیعہ قومیات کی انسائیکلوپیڈیا بھی کہا جائے تو غلط نہ ہوگاکیوں کہ وہ ایک ایک تاریخی واقعہ زبانی یاد رکھتے تھے۔
ذرائع کے مطابق مرحوم علی اوسط کچھ عرصے سے کورونا کے مرض میں مبتلا تھے، جس کے باعث وہ قم المقدس کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ مرحوم علی اوسط رضوی کا شمار پاکستان بالخصوص کراچی کے سینیئر تنظیمی اور فعال افراد میں ہوتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: مجلس وحدت مسلمین کے رہنماناصرشیرازی اور شیعہ علماءکونسل کے رہنما علامہ عارف واحدی کی ملاقات
وہ آئی ایس او کراچی اور مجلس وحدت مسلمین کراچی کے بانی اراکین میں سے تھے۔ آپ آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے مرکزی محرک بھی رہے جبکہ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات کی ذمہ داری بھی انجام دیں۔
مرحوم علی اوسط پاکستان عوامی تحریک کراچی کے صدر بھی رہے۔ مرحوم کے انتقال پر پاکستان بالخصوص کراچی کے تنظیمی رہنماؤں نے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔







