مجلس وحدت مسلمین کے رہنماناصرشیرازی اور شیعہ علماءکونسل کے رہنما علامہ عارف واحدی کی ملاقات

14 ستمبر, 2021 11:52

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور شیعہ علماء کونسل کے مرکزی قائدین کی اسلام آباد میں اہم ملاقات، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی کے ہمراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ عارف حسین واحدی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں:جلوس عزا کو بم دھماکے کا نشانہ بنانے والا کالعدم وہابی تنظیم کا دہشت گرد 9 برس بعد قانون کے شکنجےمیں آگیا

اس موقع پر دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کہا گیا کے عزاداری سید الشہداء کے حوالے سے کوئی قدغن قبول نہیں کریں گے، جھوٹی آیف آئی آرز اور شیڈول فور ناقابلِ قبول ہے، متعصبانہ رویئے کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ گذشتہ دو روز سے اسلام آباد کے حالات کشیدہ ہیں، جہاں مولانا شہنشاہ نقوی کو خطاب کی بجائے گرفتار کیا گیا اور آبپارہ پر کالعدم جماعت کی جانب سے شیعہ مخالف ریلی نکالی گئی۔

9:18 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top