مشرق وسطی

بے شرمی کی انتہا، عرب ملکوں کے سفراء کا ابراہیم معاہدہ کی سالگرہ پر جشن کا انعقاد

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ میں اسرائیل کے نمائندہ دفتر نے کچھ عرب ملکوں کے ساتھ ہونے والے ’’ ابراہیم معاہدہ‘‘ کی سالگرہ پر جشن کا انعقاد کیا جس میں مختلف ملکوں کے سفراء کو دعوت دی گئی ۔

یہ جشن نیویارک کے مقامی وقت کے مطابق تیرہ ستمبر کو بارہ بجے منہٹن ایک یہودی مرکز میں منعقد کیا جائے گـا ۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ شہنشاہ نقوی پر پابندی، تحریک انصاف تکفیری ایجنڈے پر عمل درآمد کرانا چاہتی ہے، مولانا صادق رضا تقوی

خبروں کے مطابق اس پروگرام میں اقوام متحدہ میں اسرائیل کے مندوب جلعاد اردان تقریر کریں گے اور پروگرام میں متحدہ عرب امارات ، بحرین اور مراکش کے سفراء بھی شرکت کر رہے ہیں ۔ اسی طرح پروگرام میں اقوام متحدہ کے امریکہ کی مندوب لنڈا تھامس گرینفیلڈ بھی حصہ لیں گی ۔

اسرائیلی نمائندہ دفتر سے جاری بیان میں بتایا گيا ہے کہ توقع ہے کہ اقوام متحدہ میں مختلف ملکوں کے دسیوں سفیر اس جشن میں حصہ لیں گے ۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ جشن فیس بک پر لائیو دکھایا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ شہنشاہ نقوی کی گرفتاری و نظر بندی انتہائی قابل مذمت اقدام ہے، انہیں فوری رہا کیا جائے، علامہ احمداقبال رضوی

واضح رہے متحدہ عرب امارات اور بحرین نے پندرہ ستمبر سن دو ہزار بیس میں وائٹ ہاوس میں ایک معاہدہ پر دستخط کرکے اسرائيل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کا عہد کیا تھا جبکہ مراکش نے دسمبر دو ہزار بیس میں اسرائيل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے معاہدے پر دستخط کئے تھے اور اسی دن امریکہ کے اس وقت کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک صدارتی فرمان پر دستخط کرکے ، متنازع مغربی صحراء پر مراکش کے حق کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا تھا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button