علامہ شہنشاہ نقوی کا قوم کے نام خصوصی پیغام، رات گئے ڈی چوک پر دھرنا ختم کا اعلان

13 ستمبر, 2021 00:20

شیعیت نیوز: معروف عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے اسلام آباد سے دور کسی نامعلوم مقام سے ایک آڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوںنے اپنی خیریت سے آگاہ کرنے کے بعد قوم سے پر امن رہنے اور ملک بھرمیں پر امن احتجاجی دھرنوں کو ختم کرکے اپنے اپنے گھروں کو جانے کی اپیل کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ریاستی اداروں کی نظر بندی میں موجود ملک کے نامور شیعہ عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے رات گئے ایک آڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے قوم کو اپنی خیریت سے آگاہ کیا ہے اور قوم سے اپیل کی ہےکہ وہ پر امن رہیں اور جہاں جہاں ان کی محبت میں احتجاج کررہے ہیں اپنے اپنے گھروں کو لوٹ جائیں میں یاتو کل اسلام آباد میں خمسہ مجالس کی پانچویں مجلس سے خطاب کروںگا یا کراچی پہنچ جاؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ شہنشاہ نقوی کی گرفتاری و نظر بندی انتہائی قابل مذمت اقدام ہے، انہیں فوری رہا کیا جائے، علامہ احمداقبال رضوی

انہوں نے کہا کہ مجھے اسلام آباد میں 5 مجالس عزا سے خطاب کرنا تھا میں نے 2 مجالس سے خطاب کیا لیکن اس کے بعد 2 مجالس مجھے نہیں پڑھنے دی گئیں بلکہ مجھے ایک جگہ مہمان بنا کرلیکر آگئے ہیں میں اس قت اسلام آباد سے کئی گھنٹے کے فاصلے پر ایک جگہ مہمان ہوں،مجھے کسی قسم کی بےاحترامی یا توہین کا سامنا نہیں کرنا پڑرہا بلکہ بہت زیادہ محترمانہ رویہ اختیارکیا گیا ہے ۔ میں نے اپنے قومی و ملی مطالبات اور مسائل ان کے سامنے رکھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہہ ہم محب وطن پاکستانی ہیں ہم نے ہمیشہ وطن سے وفاداری اور امام حسین ؑ کی عزاداری کو ہی ترجیح دی ہے ، میں پاکستان میں بسنے والے اور محبت کرنے والے شیعہ سنی مسلمانوں سے اپیل کروں گا کہ پرامن رہیں اور اگر میری محبت میں گھروں سے باہر نکلے ہوئے ہیں تو اپنے گھروں کا چلے جائیں،کل صبح انشاء اللہ یا تو میں کراچی پہنچوں گایا خمسہ مجالس کی پانچویں مجلس سے خطاب کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ شہنشاہ نقوی صاحب کو مجلس سے روکے جانے کے واقعہ کا پیش منظر، پس منظر اور اس میں چھپی عبرتیں

علامہ شہنشاہ حسین نقوی کا یہ پیغام منظر عام پر آنے کے بعد ڈی چوک پر جاری احتجاجی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا وہاں موجود عزاداران پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔

3:38 صبح مئی 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔