اہم ترین خبریںپاکستان

داعش کےہیڈ کوارٹر لال مسجد کی ایماء پر علامہ شہنشاہ نقوی کےخلاف اسلام آباد کی متعصب انتظامیہ کا بڑا اقدام

واضح رہے بعض شرپسند عناصر کی جانب سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی اسلام آباد میں گرفتاری کی جھوٹی خبریں بھی زیر گردش ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں علامہ شہنشاہ حسین نقوی بافضل خدا خیریت سے اور محفوظ ہیں ۔

شیعیت نیوز: معروف عالم دین اور خطیب اہل بیت ع علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کے خلاف داعش کےہیڈ کوارٹر لال مسجدکی ایماء پر عمران خان کی تبدیلی سرکار اور اسلام آباد انتظامیہ کا ناروا سلوک ، مرکزی امام بارگاہ اثناء عشری میں مجلس عزا سے خطاب کرنے سے روک دیا گیا، مومنین کا بھرپور احتجاج ڈی چوک پر دھرنا شروع ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عالمی دہشت گرد گروہ داعش کے سب سے بڑے حامی مرکز لال مسجد کی خوشنودی کی خاطر عمران خان کی ریاست مدینہ میں ذکر نواسہ رسول ص امام حسین ع پر پابندیاں اور رکاوٹوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے۔

اسلام آباد کی متعصب انتظامیہ نے بین الاقوامی شہرت یافتہ خطیب اہل بیت ع علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کو مرکزی امام بارگاہ اثناعشری جی سکس ٹو اسلام آباد میں خمسہ مجالس عزا کی تیسری مجلس سے خطاب کرنے سے روک دیا ہے۔

پولیس انتظامیہ کی جانب سے مجلس عزا میں رکاوٹ اور علامہ شہنشاہ نقوی کو روکے جانے پر امام بارگاہ میں موجود مومنین مشتعل ہوگئے اور انہوں نے ڈی چوک کی جانب مارچ شروع کردیا ۔

ذرائع کے مطابق اس وقت مومنین کی بڑی تعداد ڈی چوک پر جمع ہوگئی ہے اور احتجاجی دھرنے کا آغاز ہوگیا ہے ، مومنین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے جس مجلس کو چار دیوار میں روکا ہے وہ اب ڈی چوک پر منعقد ہو گی۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ماتمی سنگتیں اور انجمنیں راولپنڈی اسلام آباد کےمختلف علاقوں سے دھرنے میں پہنچنا شروع ہوگئی ہیں۔

واضح رہے بعض شرپسند عناصر کی جانب سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی اسلام آباد میں گرفتاری کی جھوٹی خبریں بھی زیر گردش ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں علامہ شہنشاہ حسین نقوی بافضل خدا خیریت سے اور محفوظ ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button