بانی پاکستان ، فخر ملت جعفریہ قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کو قوم سے بچھڑے 73 برس بیت گئے

11 ستمبر, 2021 10:44

شیعیت نیوز: بانی پاکستان ، فخر ملت جعفریہ قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی 73ویں برسی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جارہی ہے ۔ قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے طویل علالت کے بعد 11 ستمبر 1948 کے روز داعی اجل کو لبیک کہہ دیا تھا، وہ ڈاکٹرز کے مشورے کے مطابق کوئٹہ کے نذدیک زیارت کے مقام پر مقیم تھے، ان کی طبیعت زیادہ خراب ہو نے پر انہیں کراچی منتقل کیا گیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

12 ستمبر 1948ء، نماز فجر سے پہلے قائد اعظم کے جسد خاکو حاجی ہدایت حسین عظیم اللہ عرف حاجی کلو نے غسل میت دیا۔نماز فجر کے بعد مولانا انیس الحسنین نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی جس میں سید ہاشم رضا، سید کاظم رضا، یوسف ہارون اور دیگر عمائدین نے شرکت کی۔ سید غلام علی احسن شہیدی اکبر آبادی نے تلقین پڑھی۔

یہ بھی پڑھیں: عباس ٹاؤن کراچی سبیل حملہ کیس، گرفتار شیعہ عزاداروں کےحوالے سے اہم خبر سامنے آگئی

نماز جنازہ میں انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھے گئے، قائد اعظم کی بہنیں ، حکومتی شخصیات ان کے قریبی عزیز واقارب اور لاکھوں چاہنے والے فرط جذبات سے نڈھال تھےانہیں آہوں اور سسکیوں میں کراچی میں موجودہ نمائش چورنگی کے ساتھ متصل ایک بڑے میدان میں سپرد خاک کیا گیا تھا جہاں اب ایک خوبصورت مزار قائم ہے۔

ادارہ شیعیت نیوزفخر ملت جعفریہ قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی برسی کے موقع پر تمام قارئین سے سورہ فاتحہ کی تلاوت کیلئےملتمس ہے، ایک سورہ فاتحہ پڑھ کر انہیں ایصال ثواب فرمائیں، شکریہ

11:05 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔