اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

بیت المقدس میں چاقو حملے میں قابض اسرائیلی پولیس اہلکار زخمی، حملہ آور شہید

شیعیت نیوز: اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق پرانے بیت المقدس میں جمعہ کے روز ایک فلسطینی شہری نے ایک قابض اسرائیلی پولیس اہلکار کو چاقو گھونپ کر اسے شدید زخمی کر دیا۔ قابض اسرائیلی پولیس اہلکاروں نے جوابی کارروائی میں فلسطینی شہری شہید ہوگیا۔

عبرانی ٹی وی چینل 7 کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی شہری نے یہودی پولیس اہلکار پر چاقو سے حملہ کیا۔ اس موقعے پر قابض اسرائیلی پولیس اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئےاسے فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔

عبرانی ٹی وی چینل کے مطابق شہید فلسطینی شہری کی عمر 50 سال بیان کی جاتی ہے اور اس کی شناخت ڈاکٹرحازم الجولانی کے نام سے کی گئی ہے۔

چاقو حملے اور جوابی کارروائی میں فلسطینی شہری کی شہادت کے بعد اسرائیلی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی استقامتی محاذ نے مسلسل جارحیتوں کے جواب میں اسرائیل پر میزائل برسائے

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلیوں کے اعلان کے بعد بڑی تعداد میں فوج تعینات کر کے شہر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق کل جمعہ کے روزمشرقی بیت المقدس، پرانے القدس شہر اور مسجد اقصیٰ کے اطراف میں بڑی تعداد میں اسرائیلی فوج اور پولیس کی نفری تعینات کی گئی۔ قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے نفری بڑھانے جانے کا یہ اقدام فلسطینیوں کی طرف سے اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طورپر جمعہ کو’یوم الغضب‘ کے اعلان کے بعد کیا گیا۔

عبرانی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے نہ صرف القدس بلکہ مغربی کنارے اور سنہ 1948ء کے مقبوضہ شہروں میں بھی اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طورپر ریلیوں کے علان کے بعد بھاری نفری تعینات کی۔

فلسطینی تنظیموں کی طرف سے مفرور قیدیوں اور اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کل جمعہ کو ’یوم الغضب‘ کا اعلان کیا تھا۔

فلسطینی مذہبی اور سیاسی قوتوں نے نصرت اسیران کے موقعے پر قابض ریاست کی طرف سے اسیران پر تشدد کرنے اور ان کے ساتھ بے رحمانہ سلوک کی شدید مذمت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button