اہم ترین خبریںپاکستان

نوجوانوں کے ہرد لعزیز مقرر آغا نقی ہاشمی کو دل کادورہ ،مومنین ومومنات سے دعاؤں کی اپیل

ان کے قریبی ذرائع نے کہا ہے کہ آغا نقی ہاشمی کو شدید نوعیت کا ہارٹ اٹیک ہواہے، ان کی حالت اس وقت خطرے میں ہے

شیعیت نیوز: نوجوانوں کے ہردلعزیز مقرراور معروف مذہبی اسکالر آغا نقی ہاشمی کو ہارٹ اٹیک ہواہے، انہیں اسلام آباد کے ایک نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق انہیں شدید نوعیت کا دل کا دورہ پڑا ہے، تمام مومنین ومومنات سے ان کی صحت وسلامتی کیلئے خصوصی دعا کی اپیل کی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے معروف عالم دین اور ماہر امور مشرق وسطیٰ آغا نقی ہاشمی جوکہ مجالس عزا سے خطاب کیلئے اسلام آباد میں موجود تھے انہیں کچھ دیر قبل دل کا دورہ پڑا ہے ، ذرائع کے مطابق انہیں پہلے شفاءانٹرنیشنل اسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اے ایف آئی سی منتقل کرنے کاہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جبری لاپتہ پاکستان کی معروف علمی ومذہبی شخصیت اورنامور اسکالر علامہ سید مظہر حسین کاظمی بازیاب

ان کے قریبی ذرائع نے کہا ہے کہ آغا نقی ہاشمی کو شدید نوعیت کا ہارٹ اٹیک ہواہے، ان کی حالت اس وقت خطرے میں ہے ، تمام مومنین ومومنات اور عتبات عالیہ میں مقیم علمائے کرام اور طلاب دینیہ سےان کی جلد مکمل صحت یابی کی دعا کی التماس ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button