ایران

ایران ہمسایہ ممالک کے درمیان دوستی کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے، ایڈمیرل شہرام ایرانی

شیعیت نیوز: ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل شہرام ایرانی نے کہا ہے کہ ایران کسی بھی ایسے ملک کے ساتھ بات چیت کر سکتا ہے جسے پانی تک رسائی حاصل ہو، اور ان تبادلوں اور رابطوں میں وہ ممالک کے درمیان دوستی کو مضبوط بنانے کی کوشش کرتا ہے۔

یہ بات ایڈمیرل شہرام ایرانی نے جمعہ کے روز انزالی فری زون کے کانفرنس ہال میں سی کپ کی اختتامی تقریب کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ایران ان فوجی مقابلوں میں سیستان اور بلوچستان کے قریب سی کپ مقابلوں میں گہری ڈائیونگ کے شعبے میں اپنی مکمل جوہر کے دکھاتے ہوئے شجاعت کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

انہوں نے مزید کہا فوجی مقابلوں میں ایران کا ہدف رینک حاصل کرنا نہیں ہے بلکہ ہم بین الاقوامی سطح پر اپنے ملک کی فوجی افواج کی صلاحیت کو دکھانا چاہتے تھے اور سی کپ مقابلوں میں حصہ لینے میں ہمارے اہم مقصد دفاعی اور بحری سفارتکاری ہے۔

ایڈمیرل شہرام ایرانی نے ہم بحیرہ کیسپین میں ایران کو دنیا میں ایک ماڈل ملک اور امن اور دوستی کے علمبردار ملک کے طور پر متعارف کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انسانی معاشروں کی طرح اسلامی جمہوریہ کی بحریہ کی ترجیح دیگر حکومتوں کے مابین بات چیت کا تسلسل ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سی کپ کا ٹورنامنٹ 24 اگست سے3 ستمبر تک بندرگاہ انزلی میں منعقد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل ایک وائرس ہے جس کا وقت قریب آچکا ہے۔ آیت اللہ العظمی علی خامنہ ای

دوسری جانب خلیج فارس میں پاسداران انقلاب اسلامی کی جنگی کشتیوں نے پرشکوہ پریڈ انجام دی۔

سنیچر کو ایران میں سامراج کے خلاف مجاہدت کا قومی دن منایا گیا۔ اس مناسبت سے ملک کے مختلف علاقوں بالخصوص جنوبی ایران میں خلیج فارس کے ساحلوں پر مختلف تقریبات منعقد ہوئیں۔

اسی مناسبت سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بحری یونٹ نے خلیج فارس میں جنگی کشتیوں کی پریڈ کا اہتمام کیا۔ اس پرشکوہ پریڈ میں ایک سو پچاس جنگی کشتیوں نے حصہ لیا۔

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بحری شعبے کے سیکنڈ ریجن کے کمانڈر سردار رمضان زیراہی نے بتایا ہے کہ جنگی کشتیوں کی یہ پریڈ، دلوار تنگستان کے ساحلی سمندری علاقوں میں کی گئی جو سامراج کے خلاف مجاہدت کے دوران شہید ہونے والے عظیم مجاہد آزادی، شہید رئیس علی دلواری کا آبائی علاقہ ہے۔

انھوں نے بتایا کہ شہید رئیس دلواری کے یوم شہادت کے موقع پر ہر سال پورے ایران بالخصوص صوبہ بوشہر میں سامراج کے خلاف مجاہدت کا قومی دن پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ جس طرح اپنے زمانے میں شہید رئیس دلواری نے اپنی بے مثال شجاعت و دلیری سے برطانوی سامراج کو شکست دی تھی اسی طرح آج اس سرزمین کے فرزند اور سپاہی خلیج فارس میں دشمنوں کو شکست دینے کے لئے ہر وقت تیار ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button