کالعدم سپاہ صحابہ کی خواہش پرعمران خان کی ریاست مدینہ میں علامہ شہنشاہ حسین نقوی کے داخلے پر پابندی عائد
ذرائع کے مطابق علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کو 5 اور 6 ستمبر کے دن مجلس عزا سے خطاب کیلئے خانیوال کی تحصیل کبیروالا تشریف لانا تھا

شیعیت نیوز: ملک دشمن سعودی نواز دہشت گرد تنظیم کالعدم سپاہ صحابہ کی خواہش پرعمران خان کی ریاست مدینہ میں اتحاد بین المسلمین کے داعی و بین الاقوامی شہرت یافتہ خطیب اہل بیتؑ علامہ شہنشاہ حسین نقوی کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ضلع خانیوال نے علامہ شہنشاہ حسین نقوی کے ضلع میں داخلے پر پابندی کا باقائدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ علامہ شہنشاہ حسین نقوی کو مجلس عزا سے خطاب کیلئےخانیوال پہنچنا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ریاستی ادارے ملک دشمن کالعدم تکفیری دہشت گردوں کی خوشنودی کی خاطر عزاداران حسینی ؑ کو دبانے کی پالیسی پر شدت سے گامزن ہیں، جس کا ایک اور مظاہرہ وزیراعظم عمران خان کی ریاست مدینہ کے والی وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ماتحت پنجاب پولیس نے نامور شیعہ عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی پر خانیوال میں داخلے پر پابندی کرکے کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنو امیہ کے قصر شام سے بغض علیؑ کی آوازیں ہی بلند ہوں گی، اگر یہ نہ ہوں تو پریشان ہونے کی ضرورت ہے،علامہ راجہ ناصرعباس
ذرائع کے مطابق علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کو 5 اور 6 ستمبر کے دن مجلس عزا سے خطاب کیلئے خانیوال کی تحصیل کبیروالا تشریف لانا تھا لیکن کالعدم سپاہ صحابہ کے مقامی دہشت گردوں نےضلعی انتظامیہ کو درخواست دی کہ مولانا شہنشاہ حسین نقوی گستاخ صحابہ ہے اس نے ہمارے مذہبی جذبات مجروح کیئے ہیں۔ اس پر کبیر والا آنے پر پابندی عائد کی جائے ۔
یہ بھی پڑھیں: 200خواتین عزاداروں پر FIR درج کرنے کے باوجودپنجاب کی یزیدی پولیس روزانہ مومنین پر ظلم کے پہاڑ توڑنے میں مصروف
کالعدم تکفیری دہشت گرد جماعت کے دباؤ میں آکر ڈپٹی کمشنرخانیوال نے محب وطن، شیعہ سنی اتحاد کے داعی علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کو اشتعال انگیز مقرر قرار دیکر ان کے ضلع میں داخلے پر 30 روز کیلئے پابندی عائد کردی ہے ۔ واضح رہے کہ ملک دشمن تکفیری وناصبی عناصر مسلسل فرقہ وارانہ منافرت پھیلاکر وطن عزیز کا امن وامان تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں لیکن ریاستی ادارے ان دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے بجائے ان کی پشت پناہی میں مصروف نظر آرہے ہیں۔