بنو امیہ کے قصر شام سے بغض علیؑ کی آوازیں ہی بلند ہوں گی، اگر یہ نہ ہوں تو پریشان ہونے کی ضرورت ہے،علامہ راجہ ناصرعباس
انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ اس سال اربعین کا جلوس پچھلے سال سے زیادہ بڑا اور منظم ہوگا اور یزید کی اولاد کی سازشوں کو ناکام بنائے گا

شیعیت نیوز: سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ریاستی اداروں کی عزاداری دشمن پالیسیوں اور عزاداروں کے خلاف ہونے والی سازشوں کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کربلائی اور حسینی ہیں ، ہم بنو امیہ ،بنو عباس اور ڈکٹیٹروں سے نہیں ڈرے تو یزید کے ان گماشتوں سے کیسے ڈر سکتے ہیں ۔ہم چودہ سو سال سے آل محمدؑ سے وابستہ ہیں اور تاقیامت ان سے وابستہ رہیں گے۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ محرم کے آغاز سے قبل ہمارا وزیراعظم، وزیر داخلہ اور ایجنسیوں کے سربراہ اضلاع کو پیغام دیتے ہیں کہ محرم آرہا ہے شیعوں کے خلاف ہاتھ پکا رکھو، اگر ان کی مجلس 15 منٹ بھی لیٹ ہو تو ایف آئی آر کاٹ دو۔ان کو دباؤ میں رکھو اور انہیں ایف آئی آر سے ڈراؤ دھمکاؤ۔
یہ بھی پڑھیں: 200خواتین عزاداروں پر FIR درج کرنے کے باوجودپنجاب کی یزیدی پولیس روزانہ مومنین پر ظلم کے پہاڑ توڑنے میں مصروف
انہوں نے کہا کہ ہم کربلائی اور حسینی ہیں ، ہم بنو امیہ ،بنو عباس اور ڈکٹیٹروں سے نہیں ڈرے ۔ ہم چودہ سو سال سے آل محمدؑ سے وابستہ ہیں اور تاقیامت ان سے وابستہ رہیں گے۔ہم بم دھماکوں، ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی سے نہیں ڈرے تو ایف آئی آر ز ہمارا کیا بگاڑ لیں گی۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ میرا پیغام ہے ملک بھر کے ذاکرین، علماء اور عزاداروں کو کہ ان ایف آئی آروں سے نہ گھبرائیں، جو لوگ اس پاکستان کو مسلکی پاکستان بنانا چاہتے ہیں ہم ان کے ہاتھ توڑ ڈالیں گے۔ پاکستان کو مسلم پاکستان بنائیں گے۔شیعہ اور سنی نے مل کر مسلم پاکستان بنایا تھا اگر مسلکی پاکستان بنانا ہوتا تو یہ ملک کبھی آزاد نہ ہوتا۔
یہ بھی پڑھیں: آذانوں میں علی ؑ ولی اللہ کو دہشت گردی قراردینے والے ملعون زاہد سعید ایڈوکیٹ کیلئے سخت سزا کا مطالبہ زور پکڑ گیا
سربراہ مجلس وحدت مسلمین نے کہا کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی عزاداری اور عزاداروں کے خلاف طاقت کا غلط استعمال کیا گیا ہے، ایسالگتا ہے پنجاب حکومت میں ابن زیاد کی روح آگئی ہے جو ہمیں ہماری عبادت عزاداری سے روکنے کیلئے ایف آئی آر کاٹی جاتی ہیں۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ اگر تکفیریوں کی کوئی میٹنگ، کانفرنس یا ریلی ہو اور کوئی بیانات آئیں تو پریشان نہ ہونا کہ یہ کیا ہوا؟ بنو امیہ کے قصر شام سے بغض علیؑ کی آوازیں ہی بلند ہوں گی، اگر یہ نہ ہوں تو پریشان ہونے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دو راہ حل تاکہ مارے نہ جائیں | آخری تحریر مولانا یوسف علی چنگیزی مرحوم
انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ اس سال اربعین کا جلوس پچھلے سال سے زیادہ بڑا اور منظم ہوگا اور یزید کی اولاد کی سازشوں کو ناکام بنائے گا اور دنیا دیکھے گی کہ پاکستان کے شیعہ کس طرح اربعین حسینی پر اپنے گھروں سے نکلیں گے۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ جو امام حسینؑ اور کربلا کے ساتھ نہ ہو اس کا ’’ایاک نعبد‘‘ بھی جھوٹا ہے اور اس کا ’’ایاک نستعین‘‘ بھی جھوٹا ہے۔ جو مولا حسینؑ کے ساتھ نہیں ہے وہ یزیدی ہے اور اس کے ایاک نعبد و ایاک نستعین کا مطلب وہ یزید کا بندہ ہے۔