اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

غزہ میں صیہونی فوج کی مظاہرین پر براہ راست فائرنگ ، ایک فلسطینی شہری شہید 15 زخمی

شیعیت نیوز: فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی سرحد کےقریب رات کے وقت اسرائیلی مظالم کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران صیہونی فوج کی براہ راست فائرنگ سے ایک فلسطینی شہری شہید جبکہ پندرہ دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ مظاہرے جمعرات کو غزہ کے مشرقی علاقوں میں کیے گئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 26 سالہ نوجوان پیٹ میں گولی لگنے سے شہید جب کہ پانچ بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی براہ راست فائرنگ سے پانچ بچے شدید زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ دس افراد کو معمولی زخم آئے ہیں۔

خیال رہے کہ جمعرات کو غزہ کی پٹی اورمقبوضہ فلسطینی علاقوں کو ملانے والی سرحدی پٹی پر اسرائیلی ریاست کے خلاف پانچ مقامات پر مظاہرے کیے گئے۔ یہ مظاہرے مشرقی جبالیا کیمپ، مشرقی غزہ شہر، مشرقی البریج کیمپ، مشرقی خانیونس، مشرقی رفح اور جنوبی غزہ میں ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : محمود عباس اور بینی گینٹز ملاقات کا نتیجہ صفر رہا، فلسطینی رہنما احمد غنیم

دوسری جانب قابض صیہونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔

گذشتہ روز دسیوں یہودی آبادکاروں نے فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں  مسجد اقصیٰ میں داخل کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہودی شرپسندوں کے قبلہ اول پر دھاوے کے موقعے پر انتہا پسند مذہبی لیڈر یہودا گلیک بھی موجود تھا اور اس نے یہودی آباد کاروں کو قبلہ اول پر دھاوے جاری رکھنے کی ترغیب دی۔

رپورٹ کےمطابق جمعرات کواسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں جمعرات کو یہودی آباد کاروں اور صہیونی انٹیلی جنس حکام سمیت بیسیوں یہودیوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر بے حرمتی کی۔ اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں درجنو یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہودی آباد کار الگ الگ گروپوں کی شکل میں قبلہ اول میں داخل ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button