جدوجہدِ آزادی کشمیر میں سید علی گیلانی جیسے بہادر لوگوں کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، علامہ مقصود ڈومکی
انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی نے ہر فورم پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی ظلم و جبر کے خلاف آواز بلند کی

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے بزرگ کشمیری حریت رہنماء سید علی گیلانی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام نے حصول آزادی کے طویل جدو جہد کی ہے اور بہت قربانیاں دی ہیں۔ آزادی کی اس جدوجہد میں سید علی گیلانی جیسے بہادر لوگوں کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:رونقِ فرش عزا، مبلغ تاریخ اسلام علامہ ڈاکٹر ضمیر اختر نقوی کو چاہنے والوں سے بچھڑے 1 برس بیت گیا
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی میں سید علی گیلانی کا نام ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا جو زندگی کے آخری لحظے تک وطن کی آزادی کے لئے لڑتا رہا۔ سید علی گیلانی مرحوم کی مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ آپ نے تمام عمر کشمیریوں کی حق خوداردیت اور آزادی کے لئے جدوجہد کی۔
یہ بھی پڑھیں:بنو امیہ کے پیروکاروں نے علامہ شہنشاہ حسین نقوی کے خلاف توہین صحابہ کا جھوٹا مقدمہ درج کروادیا
انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی نے ہر فورم پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی ظلم و جبر کے خلاف آواز بلند کی۔سید علی گیلانی کی وفات پر سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ کشمیر کے بہادر عوام کشمیر کی آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور سید علی گیلانی کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔