اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

کشمیری حریت رہنماء سید علی شاہ گیلانی آزادی کاخواب آنکھوں میں لئے خالق حقیقی سے جاملے

حریت کانفرنس کے سابق ترجمان شیخ عبدالمتین نے سید علی گیلانی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کے بانی رہنماء اب ہم میں نہیں رہے۔ وہ آج شام اپنے گھر میں رحلت پاگئے ہیں۔

شییعت نیوز: تحریک آزادی کشمیر کی توانا آواز سمجھے جانے والے حریت رہنماء سید علی شاہ گیلانی آزادی کاخواب آنکھوں میں لئے 92 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت کانفرنس کے سابق ترجمان شیخ عبدالمتین نے سید علی گیلانی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کے بانی رہنماء اب ہم میں نہیں رہے۔ وہ آج شام اپنے گھر میں رحلت پاگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیری حریت رہنما سیدعلی گیلانی کےانتقال پرعلامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا افسوس اور تعزیت کا اظہار

قابض بھارتی فوج نے سید علی گیلانی کو گذشتہ 12 برس سے سرینگر میں گھر میں مسلسل نظر بند کر رکھا تھا، جس کی وجہ سے ان کی صحت انتہائی گر چکی تھی۔ 29 ستمبر 1929ء کو پیدا ہونے والے سید علی گیلانی تحریک حریت جموں کشمیر اور آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین بھی رہے۔ وہ 3 مرتبہ جموں اورکشمیر کے حلقے سے کشمیر اسمبلی کے رکن بھی منتخب ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button