مشرق وسطی

سعودی عرب کے ابہا ايئرپورٹ پر ڈرون حملے سےمتحدہ عرب امارات بلبلا اٹھا

شیعیت نیوز: سعودی عرب کے ابہا ايئرپورٹ پر یمن کے ڈرون حملے پر متحدہ عرب امارات نے رد عمل ظاہر کیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے منگل کے روز ایک بیان جاری کرکے سعودی عرب کے ابہا ايئرپورٹ پر یمن کے ڈرون حملے کی مذمت کی۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں آیا ہے کہ اس ايئرپورٹ کو نشانہ بنانا بہت خطرناک قدم ہے جس کی وجہ سے عام شہریوں اور مسافروں کی جان خطرے میں پڑ گئی۔

متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی وام کے مطابق اس بیان میں اسی طرح سعودی عرب کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اس ملک کے خلاف سیکورٹی اور امن کے خلاف پیدا ہونے والے خطروں اور ان حملوں سے مقابلے پر تاکید کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کے ابہا ایئرپورٹ پر یمنی بمبار ڈرون حملے کے بعد تمام پروازیں منسوخ

متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے اسی طرح تاکید کی کہ یو اے ای کی سیکورٹی، سعودی عرب کی سیکورٹی ہے اور ہر ریاض کے خلاف ہر طرح کا خطرہ یو اے ای کے خلاف خطرہ تصور کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ میڈیا نے منگل کے روز رپورٹ دی تھی کہ سعودی عرب کے جنوبی علاقے ابہا ایئرپورٹ پر ایک خودکش بمبار ڈرون طیارے سے حملہ کیا گیا۔

سعودی عرب، امریکہ متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کے خلاف جارحانہ حملوں کے ساتھ ہی اس ملک کا بری بحری اور فضائی محاصرہ بھی کئے ہوئے ہے اور اسکے براہ راست حملوں کا شکار ہو کر اب تک قریب بیس ہزار یمنی شہید، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں بے گھر و دربدر ہوگئے ہیں۔

یمنی عوام کے استقامت و پائداری کے نتیجے میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کو اب تک اپنا کوئی بھی ہدف حاصل نہیں ہو سکا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button