چکوال ، امام حسینؑ، شبیہ ذوالجناح اور مکتب تشیع کی توہین، ایف آئی آر درج، گستاخِ اہل بیتؑ گرفتار

31 اگست, 2021 13:40

شیعیت نیوز: چکوال میں نواسہ رسول امام حسینؑ ، شبیہ ذوالجناح اور مکتب تشیع کی توہین کے خلاف مقامی تکفیری غلام سبحانی کے خلاف ایک شیعہ عزادار ضامن عباس کی مدعیت میں مقدمہ درج ، ملزم گرفتار، محرم الحرام میں مذہبی منافرت پھیلانے اور شیعہ قوم کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے خلاف ملزم کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق چکوال کے تھانہ سٹی کی حدود میں محلہ چاہ لوہاراں پیر لاڈلہ دربار چوک پر حجام کا کام کرنے والے ایک دشمن اہل بیتؑ غلام سبحانی ولد محمد رشید نے اپنے واٹس اپ اسٹیٹس پر اہل بیت اطہار ؑ اور شبیہ ذوالجناح کے خلاف توہین آمیز پوسٹ لگائی اور شیعوں کو کافر لکھا ۔

یہ بھی پڑھیں: خاندان رسالتؐ کی فضیلت بیان کرنا بھی عمران خان کے نئےپاکستان میں جرم ، اہل سنت عاشق رسولؐ پر ایف آئی آر درج

غلام سبحانی کی جانب سے اس فرقہ وارانہ منافرت پر مبنی پوسٹ مقامی عزادار سید ضامن عباس نے بمعہ ثبوت تھانہ سٹی چکوال میں جاکر پولیس حکام کے سامنے پیش کی اور ملزم غلام سبحانی کے خلاف توہین اہل بیت، توہین شبیہ ذوالجناح اور شیعہ مکتب فکر کو کافر قرار دینے کے جرم میں ایف آئی آر درج کروادی ۔

مدعی مقدمہ نے موقف اختیار کیا کہ محمد نواز ولد خداداداور محمد جبار عامر ولد دین محمد بھٹی بھی گواہ ہیں جنہوں نے غلام سبحانی کی توہین آمیز پوسٹ کو خود دیکھا اور برہمی کا اظہار کیا۔ مدعی مقدمہ نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ محرم الحرام کے مقدس اور حساس ایام میں اس طرح کی فرقہ وارانہ منافرت ملک کے امن کوتباہ کرنے کی سازش ہے ملزم غلام سبحانی کے خلاف شیعہ مکتب فکر کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے اور مذہبی فسادات پھیلانے کے جرم میں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی کا آپریشن ، مستونگ میں سعودی فنڈڈ داعش کے 11 خطرناک دہشت گردواصل جہنم

تھانہ سٹی چکوال پولیس نے مدعی کی درخواست پر ملزم غلام سبحانی کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 298-A اور 16-MPO کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا اور قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

9:44 صبح اپریل 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔