مآرب میں سعودی فورسز کے خلاف جاری انصاراللہ کے کلین سویپ آپریشن میں تیزی

شیعیت نیوز: یمنی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے مشرقی صوبے مآرب کے مرکزی شہر میں جارح سعودی فورسز کے خلاف جاری انصار اللہ کے کلین سویپ آپریشن میں تیزی آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یمنی ای مجلے الخبر الیمنی نے اعلان کیا ہے کہ اس شہر کے بڑے سعودی فوجی اڈے ’’صحن الجن‘‘ میں تعینات جارح سعودی فوجی اتحاد کی فورسز کے ساتھ ساتھ خمیس مشیط میں واقع سعودی فوجی اہداف پر ہونے والے پے در پے حملوں کے بعد اب صنعاء فورسز کی جانب سے اس علاقے میں جاری اپنے کلین سویپ آپریشن کو متعدد مقامات سے شروع کرتے ہوئے مزید تیز کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مآرب کی جنگ میں آنے والی یہ تیزی جنگ بندی کے لئے صنعاء کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کی ناکامی اور جارح سعودی عرب کی جانب سے صنعاء کے جنگ بندی منصوبے کو قبول کرنے سے انکار کے بعد وجود میں آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج کا اسکول جانے والے فلسطینی بچوں پر وحشیانہ تشدد ، متعدد زخمی
عرب ای مجلے المشہد الیمنی نے بھی اس حوالے سے رپورٹ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ شہر مآرب میں جاری لڑائی میں انواع و اقسام کا بھاری اسلحہ استعمال کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق صنعاء فورسز کی جانب سے شہر پر قابض سعودی فوجی اتحاد کے خلاف حملوں میں شدت آ گئی ہے جبکہ اس دوران پورے علاقے میں دونوں طرف سے توپ خانے کی مدد سے مسلسل بمباری کی جا رہی ہے اور میزائل داغے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب یمنی خبررساں ایجنسی سبا کا کہنا ہے کہ جارح سعودی فوجی اتحاد کے جیٹ طیاروں نے آج دن بھر ہونے والے اپنے متعدد حملوں کے دوران صوبہ مآرب کے شہر صراوح میں مختلف مقامات کو مسلسل بمباری کا نشانہ بنایا ہے۔
یمنی عوام کے استقامت و پائداری کے نتیجے میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کو اب تک اپنا کوئی بھی ہدف حاصل نہیں ہو سکا ہے ۔