شیعہ علماءکی کوئٹہ میں قیام پذیر افغان شیعہ ہزارہ مہاجرین سے ملاقات ، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
شیعیت نیوز: مدرسہ علیؑ ابن ابی طالب کے سربراہ اور عالم دین علامہ محمد کاظم بہجتی اور علامہ سید امجد زیدی نے کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن کی مختلف مساجد اور امامبارگاہوں میں قیام پذیر افغان مہاجرین اور انتظامیہ سے ملاقات کی۔
اس موقع پر مجلس عزاء کمیٹی کے رکن جعفر علی ان کی رہنمائی کے لئے موجود تھے۔ علامہ کاظم بہجتی نے مساجد کے صدور اور انتظامیہ سے مہاجرین کی مشکلات اور مسائل دریافت کئے اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: کرم ایجنسی میں ہونیوالے تازہ کشت و خون کا ذمہ دار کون ہے ؟؟ علامہ عابد حسین الحسینی نےبتا دیا
انہوں نے انتظامیہ کو ہر ممکن مدد اور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اس کٹھن وقت میں مساجد و امامبارگاہوں کے صدور اور انتظامیہ کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے ان کی توفیقات میں اضافے اور مہاجرین کے بہتر مستقبل کی دعا کی۔







