اہم ترین خبریںپاکستان

شہر کا امن تباہ کرنے والوں اور شیعہ سنی فساد کی سازش رچانے والوں کےخلاف ایف آئی آر درج

شیعیان حیدر کرارؑ نے پاکستان کے سلامتی کے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک دشمن سازشی عناصر اور فساد پھیلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔

شیعیت نیوز: وطن عزیز پاکستان کی سلامتی و استحکام کے دشمن ، اسلام دشمن ،پاکستان میں امن وامان کے دشمن ، سازشی عناصر کے خلاف اورنگی ٹاون پولیس اسٹیشن ڈسٹرکٹ ویسٹ کراچی میں ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

بانیان پاکستان کے مکتب کے خلاف شیعہ کافر کے نعرے لگانے ، توہین آل رسولؐ کرنے ، ملت جعفریہ کے افراد کے گھروں کو جلانے کی دھمکی دینے کے خلاف بیرونی ایجنڈے پر فرقہ واریت پھیلانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے کاروائی کا آغاز کردیا گیا۔

شیعہ علماء واکابرین نے یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اورنگی ٹاؤن میں شیعہ املاک پر حملہ آور تکفیری و ناصبی دہشت گردوں کے خلاف توہین اہل بیت ؑ اور توہین مکتب تشیع کا مقدمہ تھانہ اورنگی ٹاؤن میں درج کروادیا ہے ۔ مدعیان نے موقف اختیار کیا ہے کہ حملہ آور تکفیری و ناصبی عناصر نے شیعیان حیدر کرارؑ کے جذبات کو مجروج کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: دور آمریت میں پیرانہ سالی کے باوجود قوم کے جائز و دستوری حقوق کی جدوجہد قائد مفتی جعفرحسینؒ کی شخصیت کا خاصہ تھا، علامہ ساجد نقوی

تفصیلات کےمطابق دو روز قبل کراچی کے علاقےاورنگی ٹاؤن نمبر ایک میں ملک دشمن کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ اور کالعدم تحریک لبیک کے دہشت گردوں نے شیعہ مکینوں کے گھروں پر دھاوابول کر گھروں کو آگ لگانے کی اور جان سے ماردینے کی سنگین دھمکیاں دیں تھیں ساتھ ہی سینکڑوں افراد نے کافر کافر شیعہ کافر کے نعرے بھی لگائے تھے ۔

بعد ازاں ایک شیعہ جوان کو توہین صحابہ کے جھوٹے الزام میں گرفتار کرواکر تھانے بھی منتقل کروایا گیا تھا، بعد ازاں ڈسٹرکٹ ویسٹ کے شیعہ اکابرین وعلمائے کرام سر جوڑ کر بیٹھے اور انہوں نے صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے سکیورٹی حکام سے ملاقات کرکے اصل حقائق اور حملہ آور عناصر کی جانب سے شہر کے امن ونقصان پہنچانے کی اس سنگین سازش سے آگاہ کیا۔

شیعیان حیدر کرارؑ نے پاکستان کے سلامتی کے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک دشمن سازشی عناصر اور فساد پھیلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔

پاکستان کی فوج رینجرز پولیس حساس ادارے اور پاکستانی عوام کی قربانیوں کے بعد کراچی اور پاکستان میں امن بحال ہوا ہے جسے برقراررکھنے کیلئے اس طرح کی فسادی کالعدم تنظیموں کو لگام ڈالنا بےحد ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button