دنیا

صیہونی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کے دورہ امریکہ کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ

شیعیت نیوز: صیہونی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کے دورہ امریکہ کے موقع پر وائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوا ہے۔

القدس العربی کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو صیہونی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کے دورہ امریکہ کے موقع پر ان کے خلاف مظاہرہ ہوا مظاہرین نے جمعرات کو وائٹ ہاؤس کے سامنے جمع ہو کرصیہونی وزیراعظم کے خلاف نعرے لگائے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ بائیڈن، ایک اپرتھائیڈ حکومت کی کھل کر حمایت کررہے ہیں ۔

امریکی مظاہرین کا کہنا تھا کہ نفتالی بینیٹ کا یہ دورہ امن کے لئے نہیں انجام پایا ہے بلکہ اس کا مقصد ، فلسطین اور ملت فلسطین کی قیمت پر صیہونی حکومت کو توسیع دینا ہے۔

مظاہرین نے صیہونی حکومت پر پابندی عائد کرنے اور اس غاصب حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا نسلی صفایا روکنے کا مطالبہ کیا۔

صیہونی وزیراعظم نفتالی بینیٹ جو اس وقت امریکہ کے دورے پر ہیں جمعرات کو امریکی صدر بائیڈن سے ملاقات کرنے والے تھے لیکن کابل ایئرپورٹ پردھماکے کے باعث ان کی ملاقات جمعے تک ملتوی کردی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں : جاپان کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد آلودہ امریکی ویکسین ارسال، ٹوکیو نے ویکسین روک دی

دوسری جانب امریکی ریپبلکن نے کابل دھماکے کے بعد جوبائیڈن حکومت کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق کابل ایئرپورٹ کے قریب ہونے والے دھماکے کے بعد نیکی ہیلی اوردیگرریپبلکن رہنماؤں نے امریکی صدر بائیڈن سے استعفے کا مطالبہ کرنا شروع کردیا ہے

امریکہ کی مسلح افواج کمیٹی کے رکن مارشل بلکبرن نے بھی سینئرامریکی عہدیداروں کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے

وائٹ ہاؤس نے بائیڈن کے استعفے کے مطالبے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس وقت سیاسی کھیل کے لئے مناسب وقت نہیں ہے اور ہمیں ریپبلکن سے توقع ہے کہ وہ ہمارے ساتھ کھڑے رہیں گے

افغانستان میں پندرہ اگست کو اشرف غنی کی حکومت ختم ہونے اورطالبان کے تسلط کے بعد سے ہی بائیڈن پرامریکی فوجیوں کے غیرذمہ دارانہ انخلاء پر تنقیدیں ہو رہی تھیں تاہم کابل دھماکے اور اس میں تیرہ امریکی فوجیوں کی ہلاکت اوراٹھارہ کے زخمی ہونے کے بعد تنقیدوں میں شدت آگئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button