دنیا

کابل میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر امریکی صدر بائیڈن آبدیدہ ، بدلہ لینے کا اعلان

شیعیت نیوز: امریکی صدر جوبائیڈن کابل میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر آبدیدہ ہوگئے اور دہشت گردوں سے بدلہ لینے کا اعلان کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کی صورتحال پر امریکی صدر جوبائیڈن نے خطاب کیا، امریکی صدر نے کابل ایئرپورٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی اور امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر آبدیدہ ہوگئے۔

امریکی صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ حملہ آوروں کو ہرگز معاف نہیں کریں گے، ہم یہ حملہ کبھی نہیں بھولیں گے، کابل دھماکوں میں ہلاک ہونے والے ہمارے ہیروز ہیں، جنہوں نے حملہ کیا وہ اس کی قیمت چکائیں گے اور ہم انہیں طاقت سے جواب دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں انخلا کا مشن انتہائی خطرناک ہے، ہم اس مشن کو ہر حال میں مکمل کریں گے جب کہ وہاں موجود ہمارے کمانڈر انخلا کے مشن کی تکمیل کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یورپی یونین نئی ایرانی حکومت سے تعاون کیلئے تیار

صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ داعش کے دہشت گرد کامیاب نہیں ہوسکتے، امریکی ہیروز نے اچھے مقصد کے لیے اپنی جان دی، ہم دہشت گردوں سے خوف زدہ نہیں ہوں گے بلکہ اپنا مقصد حاصل کریں گے اور تمام امریکیوں اور اتحادیوں کا انخلا مکمل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے مقصد کے حصول کے لیے درکار ہر قدم اٹھائیں گے، جس طرح طے کیا ہے انخلا کا مشن مکمل کریں گے، انہوں مزید کہا کہ افغان فورسز کا 11 دن میں ہی ہتھیار ڈال دینا، طالبان کے لیے فائدہ مند رہا لہٰذا افغانستان میں مزید امریکی فوجی بھیجنے پڑے تو بھیجیں گے۔

صدر جوبائیڈن نے کہا کہ مقررہ وقت میں زیادہ سے زیادہ امریکیوں کے انخلا کی کوشش کریں گے، انخلا کی ڈیڈ لائن کے بعد رہ جانے والوں کو نکالنے کی پوری کوشش کریں گے، افغانستان سے نکلنے والوں کو ہر سہولت فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں طالبان کیسے ایئرپورٹ کو کھلا رکھیں گے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ سابق امریکی صدر نے طالبان سے معاہدہ کیا تھا مئی تک افغانستان سے امریکی فوجیوں کو نکال لیں گے تاہم انخلاکی تاریخ میں توسیع نہیں کرنا چاہتے جب کہ طالبان سے معاہدہ ہوا تھا وہ امریکیوں پر حملہ نہیں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button