بدین پولیس کی بڑی کارروائی، جلوس عاشورہ پر حملہ کی کوشش کرنے والےلشکر جھنگوی کے خطرناک دہشت گردگرفتار
شیعیت نیوز: بدین پولیس کی بڑی کارروائی، جلوس عاشورہ پر حملہ کی کوشش کرنے والے کالعدم لشکر جھنگوی کے خطرناک دہشت گردگرفتار، بدین پولیس کا کڈھن شہر میں فساد پھیلانے والے دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔
کارروائی کے دوران 20 تخریب کار اسلحہ سمیت گرفتار جب کہ پولیس مقابلے کے بعد ملزم شفیق لہری اور شیزان لہری دستی بم سمیت گرفتار۔مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل یعقوب حسینی کے پولیس انتظامیہ سے فوری رابطوں اور بھرپوردباؤ کے نتیجے میں یہ کارروائی عمل میں آئی۔
تفصیلات کے مطابق یوم عاشورہ کے موقع پر کڈھن میں فساد پھیلانے اور امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے والے عناصر کے خلاف رات گئے بدین پولیس نے بھاری نفری کے ساتھ کریک ڈاؤن کیا ۔بدین پولیس نے کاروائی کرکہ 20 تخریب کاروں کو گرفتار کرلیا ہے جن میں 10 ملزمان ATC مقدمات میں مطلوب تھے۔
ملزمان کے قبضے سے اسلحہ و امونیشن برآمد کرلیا گیا ہے۔پولیس نے ملزم شفیق لہری اور شیزان لہری کو مقابلے کے بعد گرفتار کر کہ دستی بم برآمد کر لیا ہے۔گرفتار ملزمان میں کالعدم لشکر جھنگوی بلوچستان سے تعلق رکھنے والا شفیق لہری بروھی اور علم پاک کی بیحرمتی کرنے والا ملزم حسین بجیر بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: طالبہ کے ساتھ زیادتی کے جرم میں گرفتار سعودی ریالوں پر پلنے والا مفتی شاہ نواز بھی ٹھوس ثبوتوں کے باوجود عدالت سے رہا
واضح رہے کہ 10 محرم الحرام کو کڈھن میں کچھ دھشتگردوں نے ماتمی جلوسوں پر حملے کی تیاریاں کررکھی تھیں جن کو بدین پولیس ، تھر رینجرز، ڈپٹی کمشنر بدین نے مل کر ناکام بنا دیا تھا اورمجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنماعلی حسین نقوی، یعقوب حسینی ، شیعہ علماء واکابرین سمیت دیگر مکتب فکر کے مذہبی رہنماؤں نے بھی بدین پولیس سے بھرپور تعاون کیا تھا۔
اس موقع پر ایس ایس پی بدین جناب شبیر احمد سیٹھار صاحب نے کہا ہے کہ ہر صورت میں بدین میں امن و امان کی فضا کو بحال رکھا جائے گا اور امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے والوں کو کسی بھی حالت میں نہیں چھوڑا جائے گا اور کسی بیگناہ کو چالان نہیں کیا جائے گا۔
پولیس کی جانب سے ملزمان سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے اور JIT بنائی گئی ہے جب کہ ملزم شفیق لہری سے بڑے انکشافات کی توقع ہے اور سی ٹی ڈی کو بھی انویسٹیگیشن کی درخواست کی جائے گی۔







