شیعہ علماء و اکابرین کا ہنگامی اجلاس، حکومت سے حیدر آباد شہر کا امن تباہ کرنے والے تکفیری عناصر کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ
مدرسہ علمیہ جامعہ علویہ مشارع العلوم حیدرآباد سندھ میں استاد العلماء حضرت حجۃالاسلام والمسلمین الحاج علامہ سید محمد عباس زیدی نجفی مدظلہ العالی کی صدارت میں ہنگامی اجلاس ہوا

شیعیت نیوز: حیدر آباد میں مجالس عزا پر تکفیری و ناصبی دہشت گردوں کے حملوں کے بعد مدرسہ علمیہ جامعہ علویہ مشارع العلوم حیدرآباد سندھ میں استاد العلماء حضرت حجۃالاسلام والمسلمین الحاج علامہ سید محمد عباس زیدی نجفی مدظلہ العالی کی صدارت میں ہنگامی اجلاس ہوا جس میں حجۃالاسلام والمسلمین علامہ سید حیدر عباس زیدی ، حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ امداد علی نسیمی، حجۃالاسلام والمسلمین علامہ اسد رضا نعیمی ،حجۃالاسلام والمسلمین علامہ محمد علی جروار ، حجۃالاسلام والمسلمین علامہ گل حسن مرتضوی ، حجۃالاسلام والمسلمین الحاج علامہ کرم علی حیدری المشہدی ،حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید صادق رضا تقوی ،مولانا رفیق احمدانی ، ایڈووکیٹ رحمٰن رضا عباسی ، سید فیض الحسن رضوی ،سید عاصم عباس نقوی ،سید آفتاب حسین جعفری ، سید ناظم علی رضوی ، سید محمد احمد جعفری ، سید نعیم حسین نقوی اور دیگر تنظیمی اکابرین نے بھرپور شرکت کی۔
اجلاس میں متفقہ طور پہ قرارداد منظور کی گئی کہ کچھی محلہ فضل ٹاؤن پھلیلی حیدرآباد میں ہونے والے درپیش واقعے سے حیدرآباد کی پُر امن فضا کو شیعہ و سنی فسادات کی کوشش کرکے کچھ شرپسند عناصر کی جانب سے پاک فضا کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی جسکی پرزور مذمت کی گئی اور تمام شرکاء کی جانب سے متفقہ طور پہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ ایسے شرپسند عناصر کے خلاف فی الفور سخت کارروائی کرکے امن و امان کی فضا کو بحال رکھاجائے۔