اہم ترین خبریںایران

ایران کے اہل سنت مذہبی رہنما نے قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای کی قدردانی کی

شیعیت نیوز: ایران میں اہلسنت والجماعت کے معروف عالم دین مولانا عبد الحمید نےایک اہل سنت کو ایران کی بحریہ کا کمانڈر منصوب کرنے پر قائد انقلاب اسلامی کے فیصلے کی قدردانی کیا ہے۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق ایران کے بلوچستان صوبے کے صدر مقام زاہدان کے امام جمعہ مولانا عبد الحمید نے قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے نام ایک مراسلہ ارسال کیا جس میں انہوں نے ایک اہلسنت کو بحریہ کا کمانڈر بنانے پر انکی قدردانی کی اور انکے اس اقدام کو ایک خداپسندانہ اقدام قرار دیا۔

مولانا عبد الحمید نے مزید لکھا کہ قائد انقلاب اسلامی کے اس فیصلے نے ایران کی اہلسنت برادری میں ایک خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔

زاہدان کے امام جمعہ نے ساتھ ہی یہ امید ظاہر کی کہ حکومت قائد انقلاب اسلامی کے اس فیصلے کو اپنے لئے نمونہ عمل قرار دے کر ملک میں اتحاد و برادری کی فضا کو مزید مستحکم بنائے گی۔

قابل ذکر ہے قائد انقلاب اسلامی اور ایران کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے گزشتہ منگل کے روز کوموڈور شہرام ایرانی کو ملک کی بحریہ کا کمانڈر مقرر کیا۔

یہ بھی پڑھیں : صدر ایران ابراہیم رئیسی کا ملک کو طاقتور بنانے کے لیے مجاہدانہ جدوجہد کی ضرورت پر زور

قائد انقلاب اسلامی کے اس اقدام سے دشمن کے کھوکلے اور بے بنیاد پروپیگنڈے پر پانی گیا جس میں یہ دعویٰ کیا جاتا رہا ہے کہ ایران میں اہلسنت کو حساس عہدے نہیں دئے جاتے۔ یہ پروپیگنڈا ایسے حالات میں کیا جاتا رہا ہے کہ ایران کے مختلف سطح کے سرکاری عہدوں پر اس وقت اہلسنت خدمات کی انجام دہی میں مصروف ہیں جن میں ملک کے سفرا بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے حجۃ الاسلام والمسلمین سید کمال فقیہ ایمانی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں اصفہان کے علماء ، عوام اور مرحوم کے اہلخانہ کو تعزیت پیش کی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ملکی اور غیر ملکی سطح پر مرحوم کی ثقافتی خدمات کو گرانقدر قراردیتے ہوئے فرمایا:مرحوم نے بین الاقوامی سطح پر معارف اسلامی کے فروغ میں گرانقدر خدمات انجام دیں۔ اللہ تعالی مرحوم پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button