دنیا

امریکہ کی کیوبا کے خلاف مزید پابندیاں عائد

شیعیت نیوز: امریکی محکمہ خزانہ نے ہوانا کے خلاف مخاصمانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کیوبا کے مزید تین عہدیداروں پر پابندی عائد کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے بتایا ہے کہ کیوبا کی وزارت دفاع کے دو اور وزارت داخلہ کے ایک اعلی عہدیدار کا نام بھی امریکی پابندیوں کی فہرست میں شامل کردیا گيا ہے۔

عراق اور افغانستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کے حوالے سے بدترین ریکارڈ رکھنے والے امریکہ نے دعوی کیا ہے کہ اس نے کیوبا کے خلاف یہ پابندیاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے باعث عائد کی ہیں۔

کیوبا کو پچھلے چھے عشرے سے امریکہ کی مداخلت پسندانہ پالیسیوں کی مخالف کے باعث امریکی پابندیوں کا سامنا ہے۔

عالمی اداروں اور تنظیموں نے کیوبا کے خلاف امریکی پابندیوں کی بارہا مخالفت کی ہے۔

اس عرصے کے دوران اقوام متحدہ نے کئی قراردادوں کے ذریعے کیوبا کے خلاف امریکی پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاہم واشنگٹن کی جانب سے عالمی ادارے کی قراردادوں پر بھی کوئی توجہ نہیں دی جا رہی۔

یہ بھی پڑھیں : ظلم کی انتہا، بہاولنگر جلوس عاشورا پرسعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ کےحملے میں 6 سالہ یتیم بچی ماہین بھی شہید ہوگئی

دوسری جانب روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخاروف نے کہا ہے کہ افغان طالبان تیزی سے امن و امان بحال کررہے ہیں۔ روسی ترجمان کے مطابق طالبان نے مذاکرات پر بھی آمادگی ظاہر کی ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان کا پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ طالبان خواتین کے حقوق اور شہریوں کے مفادات پر غور کے لیے تیار ہیں۔ روسی ترجمان کے مطابق روسی سفارتی عملے اور شہریوں کو افغانستان سے نکالنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

ادھر روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ طالبان مخالف قوتیں کابل کے شمالی علاقے میں زور پکڑ رہی ہیں، طالبان کا پورے افغانستان پر کنٹرول نہیں ہوا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button