دنیا

امریکی شہری نے صدر جوبائيڈن اور کانگریس کے بعض ارکان کو قتل کی دھمکی

شیعیت نیوز: ایک امریکی شہری نے صدر جوبائيڈن اور کانگریس کے بعض ارکان کو قتل کی دھمکی دی ہے۔

امریکی محکمہ انصاف کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک اٹھاون سالہ امریکی شہری جان جیکب نے اعتراف کیا ہےکہ اس نے مقامی ٹیلی ویژن کو ارسال کیے گئے پیغام میں کہا تھا کہ وہ صدر جوبائيڈن، ارکان کانگریس اور ان کے اہل خانہ کو قتل کردے گا۔

بیان میں کہا گيا ہے کہ مذکورہ شخص کے خلاف مقدمے کی کارروائی بائیس دسمبر دوہزار اکیس کو شروع کی جائے گی۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق مذکورہ شخص نے اپنے فیس بک پر ایک پوسٹ بھی شیر کی تھی جس میں اس نے کہا تھا کہ امریکی صدر کی جانب سے مطلوبہ رقم موصول نہ ہونے کی صورت میں وہ بائيڈن اور ارکان کانگریس کے اہل خانہ کو قتل کردے گا۔

یہ بھی پڑھیں : معروف افغانی نیوز اینکرشبنم دوران کا طالبان حکام سے متعلق اہم انکشاف سامنے آگیا

دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے افغانستان سے امریکی شہریوں کے انخلا کے آپریشن کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس بارے میں قوم کو ضمانت نہیں دے سکتے۔

رپورٹ کے مطابق بائیڈن نے طالبان کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ شہریوں پر حملے یا ایئرپورٹ تک ان کی رسائی میں کسی بھی قسم کی رخنہ اندازی کا طاقت کے ذریعے جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان سے امریکی شہریوں اور افغان اتحادیوں کے انخلا کا عمل انتہائی خطرناک مرحلہ ہے اور وہ نہیں جانتے کے اب تک کتنے امریکی شہری افغانستان میں باقی بچے ہیں۔

جوبائیڈن نے دعوی کیا کہ اب تک تیرہ ہزار افراد کو افغانستان سے نکالا جا چکا ہے۔ انہوں باقی رہ جانے والے امریکی شہریوں سے وعدہ کیا کہ انہیں بھی افغانستان سے باہر منتقل کیا جائے گا۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ افغانستان سے انخلا کا واشنگٹن کے اتحادیوں کو پہلے سے علم تھا اور انہوں نے اس کی مخالفت بھی نہیں کی۔

واضح رہے کہ افغان صدر اشرف غنی کے فرار کے بعد پندرہ اگست کو طالبان نے دارالحکومت کابل سمیت تقریبا پورے افغانستان پر قبضہ کرلیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button