بیت المقدس میں ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی، فائر بریگیڈ کا آپریشن دوبارہ شروع

17 اگست, 2021 09:55

شیعیت نیوز: مقبوضہ بیت المقدس کے جنگلات میں دو روز قبل بجھائی گئی آگ گذشتہ روز ایک بار پھر بھڑک اٹھی۔ آگ بھڑکنے کے بعد صیہونی ریسکیو ٹیمیں اور فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ بجھانے کا سلسلہ شروع کردیا تھا۔

عبرانی  ٹی وی چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق اتوارکو آگ پرقابو پا لیا گیا تھا تاہم اس کے باوجود کل سوموار کو دوبارہ آگ بھڑک اٹھی۔

عبرانی ٹی وی چینل کے مطابق اسرائیلی شعبہ ایمرجنسی اور فائربگیڈ کے سربراہ دیدی سیمحی نے ایک بیان میں کہا کہ آگ بیت المقدس کے پہاڑی علاقوں میں لگی جس کے بعد فائر بریگیڈ کا عملہ اور دیگر امدادی اداروں کی ٹیمیں آگ بجھانے کی کوشش کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی عوام کی سربلندی کے لئے پوری توانائی صرف کریں گے، کمانڈر انچیف جنرل سلامی

ادھر عبرانی ذرائع کے مطابق القدس میں آتش زدگی کے نتیجے میں ’گیوات یعاریم‘ کالونی میں ایک اسکول اور خربہ العمور ، بیت نقوبا ، عین رافہ اور دیگر مقامات پرآگ کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر یہودی آباد کاروں کودوسرے مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے یہودی کالونیوں کی طرف ایک راکٹ داغا گیا جسے فضا ہی میں مار گرایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عزاداری کےخلاف جاری کریک ڈاؤن کا خاتمہ نہ ہونے کی صورت میں شیعہ علماءکونسل نےجلوس ہائے عزا کو دھرنوں میں تبدیل کرنے کا اعلان کردیا

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی سے داغے گئے راکٹ کے بعد یہودی کالونیوں میں انتباہی طورپر خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔

غزہ کی پٹی سے راکٹ حملے کے بعد یہودی کالونیوں سدیروت اور کیبوٹس میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔

گذشتہ مئی کےدوران غزہ کی پٹی پراسرائیلی جارحیت کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی سے راکٹ داغے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔

2:32 شام مارچ 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔