لبنان

لبنان میں آئل ٹینکر میں دھماکے سے 20 افراد ہلاک

شیعیت نیوز: شمالی لبنان میں آئل ٹینکر میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئل ٹینکر میں دھماکا شمالی لبنان کے علاقے اکڑ میں ہوا جس میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئل ٹینکر میں دھماکے کی وجہ فی الحال واضح نہیں ہو سکی ہے جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

دھماکے سے متعلق ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے تاہم اس حوالے سے حکام کی جانب سے کوئی تصدیق سامنے نہیں آ سکی ہے کہ آیا یہ اسی دھماکے کی ہے یا کسی اور واقعے کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور سعودی عرب یمنی عوام کے قاتل ہیں، یمنی آئل کمپنی

دوسری جانب لبنان کے صدر نے شمالی لبنان میں آئل ٹینکر میں ہونے والے دھماکے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے عدالتی تحقیقات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

العہد نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے صدر میشل عون نے اتوار کے روز اپنے ملک کی عدلیہ سے کہا ہے کہ وہ عکار کے علاقے التلیل میں ہونے والے آئل ٹینکر دھماکے کی وجوہات کا جلد از جلد پتہ لگائیں، تاہم اس دھماکے کی سیکورٹی تحقیقات کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ لبنان میں عکار کےعلاقے التلیل میں ایندھن کے حامل ایک ٹینکر میں دھماکہ ہو گیا جس کے باعث کم از کم اٹھائیس افراد جاں بحق،اور قریب اسّی زخمی اور متعدد لاپتہ ہو گئے۔

ابھی تک دھماکے کی بنیادی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ اس دھماکے کے فورا بعد امدادی کاروائی شروع ہو گئی اور ایمبولینسوں کے ذریعے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

لبنان میں ایندھن کے ٹینکر میں یہ دھماکہ ایسی حالت میں ہوا ہے کہ اس ملک کے عوام کو ایندھن کی شدید قلت کا سامنا ہے اور ایندھن سے سبسڈیز ختم کرنے سے متعلق اس ملک کے سینٹرل بینک کے سربراہ کے فیصلے سے لبنانی عوام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button