اہم ترین خبریںمشرق وسطی

آل خلیفہ کا کوئی خوف نہیں، آل رسول (ص) کے لئے بحرینی عوام کی شاندار عزاداری

شیعیت نیوز: محرم الحرام کے ایام میں بحرینی عوام کی شاندار عزاداری کی تصاویر اور ویڈیو میڈیا اور سوشل میڈیا پر گشت کر رہی ہیں۔

آل سعود کی حلیف اسرائیل نواز آل خلیفہ حکومت کے تمام تر مظالم اور اسکی جانب سے لاحق سنگین خطرات بھی انہیں نواسۂ رسول، سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کی شاندار عزاداری سے نہیں روک پائے ہیں۔

بحرین کی تاناشاہ آل خلیفہ حکومت کی جانب سے سخت خطرات کے باوجود بحرینی عوام نواسۂ رسول، مظلوم کربلا امام حسین علیہ السلام اور آپ کے اصحاب باوفا کا سوگ بڑی شان سے منا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عراق: فلوجہ میں داعش کا منصوبہ ناکام، متعدد دہشت گرد گرفتار

گزشتہ دنوں بحرین سے کچھ ایسی ویڈیوز اور تصاویر منظر عام پر آئیں تھیں جن میں آل رسول (ص) کے ساتھ آل خلیفہ حکومت اور اس کے کارندوں کی دشمنی کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

آل خلیفہ کے نمک خواروں نے گزشتہ چند برسوں کی مانند اس سال بھی خاندان رسالت کی شان میں تمام تر گستاخیوں کے ساتھ، عزاداری کے لئے لگائے پوسٹر، بینر، علم، پرچم اور سیاہ کپڑے اکھاڑ کر پھینک دیئے تھے۔

اطلاعات کے مطابق محرم کے ایام میں کچھ ایسی صورتحال کا سامنا سعودی عرب میں مقیم شیعہ برادری کو بھی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button