اہم ترین خبریںلبنان

حزب اللہ لبنان کے جوانوں کا سید حسن نصراللہ کے ساتھ تجدید بیعت کا اعلان

شیعیت نیوز: لبنان کی اسلامی استقامتی تحریک حزب اللہ کے جوانوں نے سید مقاومت سید حسن نصراللہ کے ساتھ تجدید بیعت کا اعلان کیا ہے۔

المنار ٹیلی ویژن نے حزب اللہ کے مجاہدین کی جانب سے تنظیم کے سربراہ سید حسن نصراللہ کے ساتھ تجدید بیعت کی ویڈیو نشر کی ہے جس کے آغاز میں ’’یا سید قلوبنا‘‘ جیسے جملے سے ہوتا ہے۔

اس ویڈیو پیغام میں آیا ہے ہم ہمیشہ سید حسن نصراللہ کے فرمان کے تابع ہیں اور جب بھی آپ نے حکم دیا ہم نے اسکی تعمیل کی ہے۔

ویڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہ آپ کی بابرکت قیادت اور شریف النفس قوم کی دعاؤں کے نتیجے میں خدا کی جانب سے توفیق نصیب ہوئی اور دشمن نیز اس کا کاغذی گنبد دھرا کا دھرا رہ گیا۔

یہ بھی پڑھیں : عزاداری امام حسین (ع) ایک عظیم نعمت الٰہی ہے، سید حسن نصر اللہ

حزب اللہ کے مجاہدین نے اپنے ویڈیو پیغام میں تنظیم کے سربراہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم صبر وبصیرت کے ساتھ ڈٹے رہیں گے اور ہماری بندوقوں کے دہانے اسرائیلی دشمن کی سمت سے ہرگز نہیں ہٹیں گے۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے سن دو ہزار چھے کی تینتیس روزہ جنگ کے بعد پہلی بار گزشتہ جمعرات کو جنوبی لبنان کو جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

صیہونی جارحیت کا فوری جواب دیتے ہوئے حزب اللہ نے اسرائیل پر درجنوں راکٹ فائر کرکے غاصب صیہونی حکومت کا جنگی خمار اتار دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button