مشرق وسطی

سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لئے بحرینی مظاہرین کا پرامن احتجاج

شیعیت نیوز: بحرینی مظاہرین نے ایک بار پھر پرامن احتجاج کر کے سیاسی قیدیوں کی بلا قید و شرط رہائی کا مطالبہ کیا۔

القدس العربی کی رپورٹ کے مطابق سیاسی قیدیوں کی حمایت میں ہونے والا یہ پرامن احتجاج سنابس کے علاقے میں کیا گیا۔ مظاہرین اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے اور آل خلیفہ کی جیلوں سے سیاسی قیدیوں کی رہائی کے مطالبے کے ساتھ ہی اس ظالمانہ اقدام کی مذمت بھی کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : روضہ امام حسین علیہ السلام اور ضریح مبارک کی تغسیل و غبار روبی کا عمل مکمل

بحرینی شہریوں نے اپنے ہاتھوں میں ایک اہم سیاسی قیدی حسن مشیمع سمیت مختلف سیاسی قیدیوں کی تصویریں اٹھائی تھیں اور ان قیدیوں کی جلد سے جلد رہائی کا مطالبہ کررہے تھے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے گزشتہ سنیچر کو حسن مشیمع کو دنیا کا ایک نہایت اہم سیاسی قیدی قرار دیا تھا جو اس وقت آل خلیفہ کی جیل میں ہے۔

اس سے قبل یورپی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے بھی اپنی حکومتوں سے مطالبہ کیا تھا کہ بحرین میں انسانی حقوق اورحکومت مخالفین کے حقوق کی پامالی کا نوٹس لیں اور منامہ حکومت پردباؤ ڈالیں۔

بحرین میں چودہ فروری دوہزار گیارہ سے حکومت مخالف مظاہرے ہو رہے ہیں تاہم بحرین پر مسلط آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت آل سعود کے فوجیوں کی مدد سے بحرینی عوام کے پرامن مظاہروں کو کچل رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button