اہم ترین خبریںپاکستان

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی نومنتخب ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی سے ملاقات

شیعیت نیوز : پاکستان کے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے نومنتخب ایرانی صدر آیت الله سید ابراہیم رئیسی سے تہران میں ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اورمعاشی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

صادق سنجرانی نے بارڈر پر 6 تجارتی روٹس کھولنے پر ایرانی صدر کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر گودار اور مکران ڈویژن میں بجلی کے مسائل پر بھی بات چیت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں ایرانی سفیر اور سرگودھا چیمبر آف کامرس کے وفد کی ملاقات، اہم تجارتی امور پر بات چیت

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پاکستان کے صدر اور وزیراعظم کی جانب سے نومنتخب ایرانی صدر کو دورۂ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button