اہم ترین خبریںیمن

رضا کار فورسز انصار اللہ کی پیشقدمی، کئی علاقے دشمن سے آزاد

شیعیت نیوز: یمن فوج اور عوامی رضا کار فورسز انصار اللہ کی پیشقدمی کا سلسلہ جاری ہے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ صوبہ البیضاء کی جانب یمن کی فوج اور عوامی فورسز انصار اللہ کی پیشقدمی کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن النصرالمبین کے چوتھے روز کئی سو میٹر علاقے کا کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے۔

یحیی سریع کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران صوبہ البیضاء کے عقب، القنذع اورنعمان علاقوں کو دشمن کے فوجیوں سے آزاد کرا لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ابراہیم رئیسی کے دور میں خطے سمیت بہت سے عالمی مسائل حل ہو جائینگے، سید عمار الحکیم

واضح رہے کہ گزشتہ 6 برس سے یمن پر سعودی عرب کی جاری وحشیانہ جارحیت میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں عام شہری بے گھر ہوئے ہیں اور یمن کی اسی فیصد بنیادی تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں۔

اس جارحیت کے باوجود سعودی اتحاد اب تک یمن میں اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کر سکا ہے۔

یمن کے نہتے شہریوں کو اپنی وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنانے والے سعودی اتحاد کی جانب سے یمنی جیالوں کے مقابلے میں انتہائی بے بسی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ مآرب کی جنگ میں شرمناک شکست اور یمنیوں کے ڈرون حملوں نےسعودی شاہی خاندان کی رات کی نیندیں حرام کر کے رکھ دی ہیں۔

دوسری جانب یمن کی مسلح افواج نے مآرب کے ایک اسٹریٹیجک علاقے پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمن کی فوج نے ایک کامیاب کارروائی کر کے صوبہ مآرب کے القنذع اسٹریٹیجک علاقے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔

یحیی سریع نے کہا کہ القنذع محاذ سے مآرب سیکٹر کے العبدیہ اور مراد جیسے اہم علاقوں پر نظر رکھی جا سکتی ہے۔ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ انکی فورسز پوری طرح الرٹ ہیں اور اپنی مقبوضہ سرزمین کا چپہ چپہ آزاد کرانے کے مقصد سے جہاد کے راستے پر گامزن رہنے کے لئے پرعزم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یمنی افواج، القاعدہ اور داعش کے خلاف برسر پیکار ہیں اور یہ وہ عناصر ہیں جن کی جارح سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور امریکہ حمایت و مدد کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button