اہم ترین خبریںعراق

عراقی رضاکار فورس حشدالشعبی کا ایک کمانڈر ابو صادق الخشخشی شہید

شیعیت نیوز: عراق کے صوبہ صلاح الدین میں حشد الشعبی کے ایک کمانڈر ابو صادق الخشخشی کو شہید کر دیا گیا ہے۔

حشد الشعبی کے نویں بٹالین کے کمانڈر ابو صادق الخشخشی کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے اس وقت شہید کیا جب وہ اپنے گھر سے دفتر جا رہے تھے۔ ابھی حال ہی میں داعش دہشت گردوں نے صوبہ صلاح الدین میں ایک مجلس عزا پر حملہ کر کے گیارہ عراقی شہریوں کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا تھا۔

حشد الشعبی کے سربراہ فالح الفیاض نے اس سے قبل کہا تھا کہ داعش کے قبضے سے آزاد ہونے والے علاقوں میں امن و سیکورٹی قائم کرنے کے لئے پوری سنجیدگی سے اقدامات عمل میں لانا ضروری ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا تھا کہ اگر آزاد ہونے والے علاقوں میں سیکورٹی قائم نہ ہوئی تو داعش کی دہشت گردانہ کارروائیاں پہلے سے زیادہ بڑھ جائیں گی۔

عراق میں داعش کی شکست کے باوجود اب بھی اس گروہ کے بعض عناصر اس ملک میں موجود ہیں اور اکا دکا کارروائیاں انجام دیتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شامی فضائیہ نے ایک جاسوس ڈرون کو تباہ کردیا

دوسری جانب عراقی میڈیا کے مطابق امریکہ کے دو لاجسٹک کارواں پر آج ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی میڈیا کے مطابق صوبہ بابل میں امریکی فوج کے دو لاجسٹک کانوائے کو نشانہ بنایا گیا۔

صابرین نیوز نے بریکنگ نیوز میں لکھا کہ صوبہ بابل میں امریکہ کے دو لاجسٹک کارواں کو نشانہ بنایا گیا جس کے دوران اس کارواں کی حفاظت پر تعینات تین فوجی زخمی ہوگئے۔

اس سے پہلے شفق نیوز نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ 2021 کے آغاز سے اب تک امریکی سفارت خانے سمیت امریکی اہداف پر 50 سے زیادہ حملے ہو چکے ہیں جبکہ امریکہ کے لاجسٹک کارواں پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button